صحت اور طبی تحقیق کےموضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے وزیراعظم کےخطاب کامتن
March 06th, 10:30 am
جب ہم ہیلتھ کیئر کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اسے پری کووڈ ایرا اور پوسٹ پینڈیمک ایرا کی تقسیم کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ کورونا نے پوری دنیا کو دکھایا اور سکھایا ہے کہ جب اتنی بڑی آفت آتی ہے تو خوشحال ممالک کے ترقی یافتہ نظام بھی منہدم ہو جاتے ہیں۔ دنیا کی توجہ اب پہلے سے کہیں زیادہ ہیلتھ کیئر پر مبذول ہوگئی ہے، لیکن ہندوستان کا نقطہ نظر صرف ہیلتھ کیئر تک ہی محدود نہیں ہےبلکہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے دنیا کے سامنے ایک وِژن رکھا ہے - ’ایک زمین ایک صحت‘(ون ارتھ – ون ہیلتھ)، یعنی جانداروں کے لیے، چاہے وہ انسان ہوں، جانور ہوں، پودے ہوں، ہم نے سب کے لیے ایک مکمل حفظان صحت کی بات کی ہے۔ کورونا کی عالمی وبا نے ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ سپلائی چین کتنی اہم ہو گئی ہے۔ جب وبا اپنے عروج پر تھی تب ادویات، ویکسین، طبی آلات جیسی زندگی بچانے والی چیزیں بدقسمتی سے کچھ ممالک کے لیے ہتھیار بن چکی تھیں۔ گزشتہ برسوں کے بجٹ میں ہندوستان نے ان تمام موضوعات پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ بیرونی ممالک پر ہندوستان کا انحصار کم سے کم ہو۔ اس میں آپ تمام حصص داروں کا بہت بڑا کردار ہے۔وزیراعظم نے صحت اورطبی تحقیق کے بارے میں بجٹ کے بعد کے ایک ویبنار سے خطاب کیا
March 06th, 10:00 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 13th, 11:01 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب نتن گڈکری جی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے روپانی جی، آٹو انڈسٹری سے جڑے سبھی اسٹیک ہولڈرز، سبھی او ای ایم ایسوسی ایشنز، میٹل اور اسکریپنگ انڈسٹری کے سبھی ممبرز، خواتین اور حضرات !وزیراعظم نے گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کیا
August 13th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گجرات میں سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ سمٹ کا انعقاد رضاکارانہ طور پر وہیکل فلیٹ ماڈرنائزیشن پروگرام یا وہیکل اسکریپنگ پالیسی کے تحت گاڑیوں کے اسکریپنگ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک مربوط کریپنگ ہب کی ترقی کے لیے النگ میں جہاز توڑنے والی صنعت کی طرف سے پیش کردہ دیگر امور پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، اس موقع پر مرکزی وزیربرائے سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نیز وزیر اعلیٰ گجرات بھی موجود تھے۔آج وہیکل سکریپج پالیسی کاآغازہواجو کہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے: وزیر اعظم
August 13th, 10:22 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج کے دن سے وہیکل سکریپج پالیسی کا آغازہو رہا ہے اور یہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہونے والا ہے۔وزیر اعظم 13 اگست کو گجرات میں سرمایہ کار سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے
August 11th, 09:35 pm
اس سربراہ اجلاس کا انعقاد سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نیز حکومت گجرات کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ یہ سربراہ اجلاس گجرات کے گاندھی نگر میں ہوگا اور اس میں ممکنہ سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین اور متعلقہ مرکزی و ریاستی حکومت کی وزارتوں کی شرکت ہوگی۔