وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی بھارتی کرکٹ ٹیم اور وزیراعظم XI کرکٹ ٹیم سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا

November 28th, 07:33 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی آج بھارتی اور وزیر اعظم XI کرکٹ ٹیموں کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار آغاز کے لیے ہندوستانی کرکٹروں کی بھی ستائش کی۔

دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس

November 20th, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم البانی کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران منعقد ہوئی۔

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا

September 22nd, 12:03 pm

آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آسٹریلیا کے وزیراعظم کی طرف سے مبارک بادی کا پیغام موصول

June 06th, 01:16 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اعلی جناب انتھونی البانیز کی طرف سے ٹیلی فون کے ذریعہ مبارک بادی کا پیغام موصول ہوا۔ وزیراعظم جناب مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کی جانب سے موصول نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے جناب البانیز کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:09 am

انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب

December 09th, 10:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔

وزیر اعظم نے کرکٹ عالمی کپ میں فتح پر آسٹریلیا کو مبارکباد دی

November 19th, 09:35 pm

’’ عالمپ کپ میں شاندار فتح پر آسٹریلیا کو مبارکباد! ٹورنامنٹ کے دوران ، ان کی کار کردگی قابل تعریف رہی ، جس کا اختتام شاندار طریقے سے ہوا۔ ٹریوس ہیڈ کو ، آج ان کے شاندار کھیل کے لیے مبارکباد۔ ‘‘

وزیر اعظم نے آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے دو میچ جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی

October 11th, 11:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا اور افغانستان کے خلاف آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے پہلے دو میچ جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آسٹریلوی سفارت کاروں کا ہندی سے لگاؤ بہت دلچسپ ہے: وزیر اعظم

September 15th, 09:47 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندی دیوس کے موقع پر اپنے پسندیدہ ہندی محاورے سنانے والے آسٹریلیائی سفارت کاروں کی تعریف کی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 27 ریاستوں میں 508ریلوے اسٹیشنوں کی جدیدکاری کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 06th, 11:30 am

وزیر ریلوے جناب اشونی ویشنو جی، ملک کے کونے کونے سے جڑے مرکزی کابینہ کے دیگر ارکان، مختلف ریاستوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ، ریاستی کابینہ کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر تمام معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم نے ملک بھر میں 508 ریلوے اسٹیشنوں کی ازسر نو ترقی کے لیے سنگ بنیاد رکھا

August 06th, 11:05 am

ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے ملک کے 508 ریلوے اسٹیشنوں کی ازسر نو ترقی کا سنگ بنیاد رکھا۔ 24470 کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت سے تیارشدہ یہ 508 ریلوے اسٹیشن 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں، ان میں دیگر ریاستوں سمیت اترپردیش اور راجستھان میں 55-55، بہار میں 49، مہاراشٹر میں 44، مغربی بنگال میں 37، مدھیہ پردیش میں 34، آسام میں 32، اُڈیشا میں 25، پنجاب میں 22، گجرات اور تلنگانہ میں 21-21، جھارکھنڈ میں 20، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں 18-18، ہریانہ میں 15، کرناٹک میں 13 ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔

بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دلی میں آل انڈیا ایجوکیشن سمٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

July 29th, 11:30 am

میں متفق ہوں، سیکھنے کے لیے مذاکرہ بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے لیے رابطہ ضروری ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آل انڈیا ایجوکیشن کانفرنس کے اس سیشن کے ذریعے ہم اپنے مذاکرے اور فکر کی روایت کو مزید آگے لے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں نو تعمیر شدہ رودراکش آڈیٹوریم میں اس طرح کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس بار یہ سماگم دلی کے اس نو تعمیر شدہ بھارت منڈپم میں ہو رہا ہے۔ اور یہ خوشی کی بات ہے کہ بھارت منڈپم کے باقاعدہ افتتاح کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے اور خوشی میں اضافہ اس لیے ہو جاتا ہے کہ پہلا پروگرام تعلیم سے متعلق منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے دہلی میں، بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا

July 29th, 10:45 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم کا افتتاح کیا۔ یہ قومی تعلیمی پالیسی 3 کی تیسری سالگرہ کا موقع ہے۔ انھوں نے پی ایم شری اسکیم کے تحت فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کی۔ 2020 اسکولوں کو پہلی قسط موصول ہوئی جس کی کل رقم 6207 کروڑ روپے ہے۔ انھوں نے 630 بھارتی زبانوں میں ترجمہ شدہ تعلیم اور ہنر مندی کے نصاب کی کتابوں کا بھی اجراء کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر نمائش کا واک تھرو بھی کیا۔

NDA today stands for N-New India, D-Developed Nation and A-Aspiration of people and regions: PM Modi

July 18th, 08:31 pm

PM Modi during his address at the ‘NDA Leaders Meet’ recalled the role of Atal ji, Advani ji and the various other prominent leaders in shaping the NDA Alliance and providing it the necessary direction and guidance. PM Modi also acknowledged and congratulated all on the completion of 25 years since the establishment of NDA in 1998.

PM Modi addresses the NDA Leaders Meet

July 18th, 08:30 pm

PM Modi during his address at the ‘NDA Leaders Meet’ recalled the role of Atal ji, Advani ji and the various other prominent leaders in shaping the NDA Alliance and providing it the necessary direction and guidance. PM Modi also acknowledged and congratulated all on the completion of 25 years since the establishment of NDA in 1998.

دہرہ دون سے دہلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 11:30 am

اتراکھنڈ کے گورنر محترم گرمیت سنگھ جی، اتراکھنڈ کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریل اشونی ویشنو، حکومت اتراکھنڈ کے وزراء، مختلف ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، میئر، ضلع پریشد کے ممبران، دیگر حضرات، اور اتراکھنڈ کے میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں، اتراکھنڈ کے سبھی لوگوں کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نے دہرہ دون سے دہلی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو، جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

May 25th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرہ دون سے دہلی تک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اُن ریل سیکشنوں کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی۔ انہوں نے اترا کھنڈ کو ایسی ریاست قرار دیا، جہاں 100 فیصد ریل ریاستوں کی بجلی کاری کی جاچکی ہے۔

وزیراعظم کا سڈنی میں بزنس گول میز کانفرنس سے خطاب

May 24th, 04:03 pm

شرکت کرنے والے سی ای اوز نے اسٹیل، بینکنگ، توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی معروف کمپنیوں کی نمائندگی کی۔ گول میز کانفرنس میں آسٹریلیا کی چند معروف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔