وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ نودیپ کو مبارکباد دی
September 08th, 08:33 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں جاری پیرالمپکس میں مردوں کے جیولِن ایف 41 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ نودیپ کو آج مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کی 200 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے سمرن شرما کو مبارکباد دی
September 08th, 08:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس میں جاری پیرالمپکس کھیلوں میں خواتین کے 200 میٹر ٹی 12 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ سمرن شرما کو آج مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ ہوکاتو ہوتوزے سیما کو مردوں کے شاٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی
September 07th, 09:04 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاری پیرس پیرا اولمپکس میں آج مردوں کے شاٹ پٹ F57 میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ ہوکاٹو ہوتوزے سیما کو مبارک باد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پروین کمار کو ہائی جمپ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 06th, 05:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ پروین کمار کو پیرس میں جاری پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی64 مقابلےمیں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جوڈوکھلاڑی کپل پرمار کو کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 05th, 10:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ کپل پرمار کو پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے 60 کلوگرام جے1 مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پرنو سورما کو مردوں کے کلب تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 05th, 08:05 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےایتھلیٹ پرنو سورما کی ثابت قدمی اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے،آج پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے کلب تھرو ایف51 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد دی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی
September 04th, 10:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیپتی جیوانجی کو پیرس پیرالمپکس میں خواتین کے400میٹر ٹی20 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 04th, 06:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ دیپتی جیوانجی کو پیرس پیرالمپکس میں خواتین کے 400میٹر ٹی 20 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارکباد دی
September 02nd, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نشاد کمار کو پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔سال 2024 پیرس پیرالمپکس: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ پریتی پال کو دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی
September 02nd, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ پریتی پال کو جاری 2024 پیرس پیرالمپکس میں دوسرا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100 میٹر ٹی 35 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑی پریتی پال کو مبارکباد دی
August 30th, 06:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں 100 میٹر ٹی 35ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہندوستانی کھلاڑی پریتی پال کو مبارکباد دی ہے۔140 کروڑ ہندوستانیوں نے پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہمارے دستے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا: وزیر اعظم جناب نریندر مودی
August 28th, 09:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایتھلیٹوں کی ہمت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی کامیابی کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں ، سوپنل کسالے کے ذریعے کانسے کا تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کی مبارکباد
August 01st, 02:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز میں ، کانسے کا تمغہ جیتنے پر سوپنل کسالے کو مبارکباد دی ہے۔پیرس اولمپکس: وزیر اعظم نے بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کیں
July 26th, 10:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس اولمپکس میں بھارتی ٹکڑی کو نیک ترین خواہشات پیش کی ہیں۔وزیر اعظم نے باوقار اولمپک آرڈر سے نوازے جانے پر ابھینو بندرا کو مبارکباد دی
July 24th, 11:19 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ ابھینو بندرا کو اولمپک آرڈر سے نوازے جانے پر مبارکباد دی ہے ۔آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔آسام کے گواہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 19th, 08:42 pm
آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنت بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب انوراگ ٹھاکر جی، آسام حکومت کے وزراء، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے موجود نوجوان کھلاڑی!وزیر اعظم نے شمال مشرقی ریاستوں میں منعقدہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے خطاب کیا
February 19th, 06:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شمال مشرق کی سات ریاستوں میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے شوبھنکر کو نوٹ کیا، یعنی تتلی کی شکل میں اشٹلکشمی۔ پی ایم جو اکثر شمال مشرقی ریاستوں کو اشٹلکشی کہتے ہیں نے کہا کہ ’’ان کھیلوں میں تتلی کو شوبھنکر بنانا بھی اس بات کی علامت ہے کہ کس طرح شمال مشرق کی امنگوں کو نئے پنکھ مل رہے ہیں۔‘‘من کی بات, دسمبر 2023
December 31st, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ ’من کی بات‘ کا مطلب ہے آپ سے ملنے کا ایک اچھا موقع، اور جب آپ اپنے خاندان کے افراد سے ملتے ہیں، تو یہ بہت خوش کن… بہت اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ’من کی بات‘ کے ذریعے آپ سے ملنے کے بعد میں بالکل ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ اور یقیناً آج یہ ہمارے مشترکہ سفر کی 108ویں قسط ہے۔ ہمارے یہاں 108 عدد کی اہمیت، اس کی پاکیزگی ایک گہرے مطالعہ کا موضوع ہے۔ ہار میں 108 دانے، 108 بار وِرد، 108 روحانی احساس، مندروں میں 108 سیڑھیاں، 108 گھنٹیاں، 108 کا یہ عدد بے پناہ عقیدت سے جڑی ہوئی ہے، اسی لیے ’من کی بات‘ کی 108 واں قسط میرے لیے بہت خاص ہوگئی ہے۔ ان 108 قسطوں میں ہم نے عوامی شراکت داری کی اتنی ہی مثالیں دیکھی ہیں، ان سے تحریک بھی حاصل کی ہے۔ اب اس سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، ہمیں نئی توانائی کے ساتھ اور تیز رفتاری کے ساتھ نئے سرے سے آگے بڑھنے کا عزم کرنا ہوگا۔ اور یہ کتنا خوشگوار اتفاق ہے کہ کل کا طلوع آفتاب 2024 کا پہلا طلوع آفتاب ہوگا - ہم سال 2024 میں داخل ہوچکے ہوں گے۔ آپ سب کو 2024 کے لیے نیک خواہشات۔ایشین گیمز 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 01st, 07:00 pm
میں آپ سب سے ملنے کا موقع ڈھونڈتا اور منتظر رہتا ہوں، کب ملوں گا، کب آپ کے تجربات سنوں گا، اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ ہر بار نئے ولولے اور جوش کے ساتھ آتے ہیں۔ اور یہ بھی اپنے آپ میں ایک بڑی ترغیب بن جاتا ہے۔ اس لیے سب سے پہلے میں آپ سب کے درمیان صرف ایک مقصد کے لیے آیا ہوں اور وہ ہے آپ سب کو مبارکباد دینا۔ آپ لوگ انڈیا سے باہر تھے، چین میں کھیل رہے تھے، لیکن شاید آپ کوخبر نہ ہو، میں بھی تمہارے ساتھ تھا۔ میں یہاں بیٹھ کر آپ کی ہر سرگرمی، آپ کی کوششوں، آپ کے اعتماد کا ہر لمحہ جی رہا تھا۔ آپ سب نے جس طرح ملک کا وقار بلند کیا ہے وہ واقعی بے مثال ہے۔ اور اس کے لیے ہم آپ کو، آپ کے کوچز اور آپ کے اہل خانہ کو جتنی مبارکباد دی جائے کم ہے۔ اور ہم وطنوں کی طرف سے میں آپ سب کو اس تاریخی کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔