
این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پریکشا پہ چرچا 2025ءپروگرام میں طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 10th, 11:30 am
خوشی: مجھے تو آج ایسا لگ رہا ہے، جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2025 کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی
February 10th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندر نرسری، نئی دہلی میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے تل سے بنی مٹھائیاں تقسیم کیں جو روایتی طور پر سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔For 10 years, AAP-da leaders sought votes on the same false promises. But now, Delhi will no longer tolerate these lies: PM
February 02nd, 01:10 pm
Prime Minister Modi addressed a massive and spirited rally in Delhi’s RK Puram, energizing the crowd with his vision for a Viksit Delhi and exposing the failures of the AAP-da government. He reaffirmed his commitment to fulfilling every promise and ensuring the city’s holistic development.PM Modi Addresses Enthusiastic Crowd in Delhi’s RK Puram, Calls for Historic BJP Mandate
February 02nd, 01:05 pm
Prime Minister Modi addressed a massive and spirited rally in Delhi’s RK Puram, energizing the crowd with his vision for a Viksit Delhi and exposing the failures of the AAP-da government. He reaffirmed his commitment to fulfilling every promise and ensuring the city’s holistic development.نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان قائدین مکالمہ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 12th, 02:15 pm
مرکزی کابینہ کے میرے معاون ساتھی جناب من سکھ منڈاویہ جی، دھرمیندر پردھان جی، جینت چودھری جی، رکشا کھڈسے جی، پارلیمنٹ کے ساتھی حضرات، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے نوجوان ساتھیو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی
January 12th, 02:00 pm
سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے، جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں سوامی جی اور ان کے عقائد پر پورا بھروسا ہے، جس طرح سوامی جی کو نوجوانوں پر بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔کابینہ نے اٹل انوویشن مشن کو جاری رکھنے کی منظوری دی
November 25th, 08:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے نیتی آیوگ کے زیراہتمام اپنی فلیگ شپ پہل، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں کام کے وسیع دائرہ کار اور 31 مارچ 2028 تک کی مدت کے لیے 2,750 کروڑ روپے کے مختص بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔نئی دہلی میں این سی سی/این ایس ایس کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 24th, 03:26 pm
آپ نے جو ثقافتی پیش کش یہاں کی ہے اسے دیکھ کر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ آپ نے رانی لکشمی بائی کی تاریخی شخصیت اور تاریخ کے واقعات کو چند لمحوں میں تازہ کر دیا ہے۔ ان واقعات سے تو ہم سب واقف ہیں،لیکن آپ نے جس طرح پیش کیا وہ واقعی حیرت انگیز ہے۔ آپ یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بننے والے ہیں اور اس بار یہ دو وجوہات سے زیادہ خاص ہوا ہے۔ یہ75 واں یوم جمہوریہ ہے اور دوسرا، پہلی بار یوم جمہوریہ کی پریڈ ملک کی خواتین کو بااختیار بنانےکے لیے وقف ہے۔ آج میں ملک کے مختلف حصوں سے اتنی بڑی تعداد میں بیٹیوں کو یہاں آتے دیکھ رہا ہوں۔ آپ یہاں اکیلے نہیں آئے ہیں، آپ سب اپنے ساتھ اپنی ریاستوں کی خوشبو، مختلف رسوم و رواج کا تجربہ اور اپنے معاشرے کی بھرپور سوچ لے کر آئے ہیں۔ یہاں تک کہ آج آپ سے ملنا ایک خاص موقع بن جاتا ہے۔ آج بچیوں کا قومی دن ہے۔ آج کا دن بیٹیوں کی ہمت، جذبے اور کامیابیوں کی تعریف کرنے کا دن ہے۔ بیٹیوں میں معاشرے اور ملک کو سنوارنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ تاریخ کے مختلف ادوار میں ہندوستان کی بیٹیوں نے اپنے پختہ ارادوں اور لگن کے جذبے سے کئی بڑی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی ہے۔ اس جذبے کی عکاسی اس پریزنٹیشن سے بھی ہوتی ہے جو آپ نے کچھ عرصہ پہلے دیا تھا۔وزیر اعظم نے این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا
January 24th, 03:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے رانی لکشمی بائی کی زندگی کی عکاسی کرنے والے ثقافتی پروگرام پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نے آج ہندوستان کی تاریخ کو زندہ کر دیا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں شامل ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اب وہ یوم جمہوریہ پریڈ کا حصہ ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا‘‘یہ موقع’’، ‘‘دو وجوہات کی وجہ سے خاص ہے، یعنی 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات اور ہندوستان کی ناری شکتی کو اس کا کلی طورپروقف ہونا۔’’ ہندوستان بھر سے خواتین شرکا کا حوالہ دیتے ہوئے ،جناب مودی نے کہا کہ وہ یہاں اکیلی نہیں ہیں بلکہ اپنی اپنی ریاستوں کے جوہر، اپنی ثقافت، روایات اور اپنے معاشروں کی آگے کی سوچ کو ساتھ لے کر آئی ہیں۔ آج ایک اور خاص موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے راشٹریہ بالیکا دیوس کا ذکر کیا ،جو ان کی ہمت، عزم اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ وزیر اعظم نے مختلف تاریخی ادوار میں معاشرے کی بنیادیں رکھنے میں خواتین کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہندوستان کی بیٹیاں معاشرے میں بہتری لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں’’، یہ یقین آج کی ثقافتی کارکردگی میں دیکھا گیا ہے۔ویر بال دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 12:03 pm
آج ملک بہادر صاحبزادوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کر رہا ہے اور ان سے تحریک لے رہا ہے۔ آزادی کے امرت کال میں ویر بال دیوس کی شکل میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ پچھلے سال، ملک نے پہلی بار 26 دسمبر کو ویربال دیوس کے طور پر منایا تھا۔ اس وقت پورے ملک میں ہر شخص نےصاحبزادوں کی بہادری کی داستانوں کو مسحور ہوکر سنا تھا۔ ویر بال دیوس ہندوستانیت کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بہادری دکھانی ہو تو کم عمری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ یہ اُس عظیم ورثہ کا تہوار ہے، جہاں گرو کہا کرتے تھے – سورا سو پہچانئے، جو لرے دین کے ہیتو، پرجا-پرجا کٹ مرئے، کبھو نہ چھوڑے کھیت! ماتا گجری، گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چار صاحبزادوں کی بہادری اور نظریات آج بھی ہر ہندوستانی کو طاقت بخشتے ہیں۔ لہذا، ویر بال دیوس ان سچے ہیروز اور انہیں جنم دینے والی ماؤں کی بے مثال بہادری کو قوم کا حقیقی خراج عقیدت ہے۔ آج میں بابا موتی رام مہرا اور ان کے خاندان کی شہادت، اور دیوان ٹوڈر مل کی عقیدت کو بھی پوری عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ یہ ہمارے گرؤوں کے تئیں بے پناہ عقیدت ،حب الوطنی کا جو جذبہ بیدار کرتی ہے، یہ اس کی مثال تھے۔وزیر اعظم نے ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا
December 26th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا۔جناب مودی نے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے موسیقی کےایک پروگرام اورمارشل آرٹس کی تین کارکردگیوں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں نوجوانوں کے ایک مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔’من کی بات‘ کی 107ویں قسط میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 26th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار! من کی بات میں آپ کا خیر مقدم ۔ لیکن، ہم 26 نومبر کے اِس دن کو کبھی نہیں بھلاسکتے۔ یہ وہی دن ہے ، جب ملک پر زبردست دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں نے پورے ملک کے ساتھ ممبئی کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن یہ بھارت کا حوصلہ ہے، جس نے ہمیں آزمائش سے باہر نکالا ۔ اب ہم پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی پر قابو پا رہے ہیں۔ میں ، ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ، ان بہادر لوگوں کو یاد کر رہا ہے ، جنہوں نے حملے کے دوران اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔PM Modi interacts with the Indian community in Paris
July 13th, 11:05 pm
PM Modi interacted with the Indian diaspora in France. He highlighted the multi-faceted linkages between India and France. He appreciated the role of Indian community in bolstering the ties between both the countries.The PM also mentioned the strides being made by India in different domains and invited the diaspora members to explore opportunities of investing in India.کابینہ نے اٹل اختراعی مشن کی توسیع کو منظوری دی
April 08th, 09:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے، اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کو، مارچ 2023 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اے آئی ایم ملک میں اختراعی ثقافت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے اپنے مطلوبہ ہدف پر کام کرے گا۔ اے آئی ایم یہ کام ،اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے کرے گا۔