کابینہ نے اٹل انوویشن مشن کو جاری رکھنے کی منظوری دی

November 25th, 08:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے نیتی آیوگ کے زیراہتمام اپنی فلیگ شپ پہل، اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے، جس میں کام کے وسیع دائرہ کار اور 31 مارچ 2028 تک کی مدت کے لیے 2,750 کروڑ روپے کے مختص بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2022کے شاندارفینالے میں وزیراعظم کی تقریری کا متن

August 25th, 08:01 pm

یقیناًآپ تمام اختراع کاروں سے مل کراور بات کرکے بڑی خوشی ہوئی ۔آپ جس طرح نئی بلندیوں کوچھورہے ہیں اوراپنے کاموں میں جدت لارہے ہیں اور جس خود اعتمادی سے آپ اپنا کام کرتے ہیں ،یہ خود میرے اور دیگرافراد کے لئے ترغیب کا باعث ہے ۔آپ کو لوگوں کے لئے ترغیب کا باعث بننے پرمبارکباد دیتاہوں ۔

وزیر اعظم نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فنالے سے خطاب کیا

August 25th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسمارٹ انڈیا ہیکاتھن 2022 کے گرانڈ فنالے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو-2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

June 09th, 11:01 am

میں آپ سب کو ملک کے پہلے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو میں شرکت کرنے اور بھارت کی اس طاقت کا دنیا کو تعارف کرانے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ ایکسپو بھارت کے بائیوٹیک سیکٹر کی تیزی سے ترقی کی عکاس ہے۔ بھارت کی بائیو اکانومی گزشتہ 8 سالوں میں 8 گنا بڑھی ہے۔ 10 ارب ڈالر سے 80 ارب ڈالر تک، ہم پہنچ چکے ہیں۔ بھارت بائیوٹیک کے عالمی ماحولیاتی نظام میں ٹاپ 10 ممالک کی لیگ تک پہنچنے سے بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل یعنی 'بی آئی آر اے سی' نے نئے بھارت کی اس نئی چھلانگ میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ 'بی آئی آر اے سی' نے پچھلے سالوں میں بھارت میں بائیو اکانومی کی تحقیق اور اختراع کی بے مثال توسیع میں ایک اہم حصہ ڈالا ہے۔ میں 'بی آئی آر اے سی' کے 10 سال کے کامیاب سفر میں اس اہم سنگ میل پر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہاں منعقدہ نمائش میں بھارت کے نوجوان ٹیلنٹ، بھارت کے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس، ان کی صلاحیت اور بائیوٹیک سیکٹر کے مستقبل کے روڈ میپ کو بہت اچھے اور خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جب بھارت ، اپنی آزادی کا امرت اتسومنا رہا ہے، اگلے 25 سالوں کے لیے نئے اہداف طے کر رہا ہے، ملک کی ترقی کو ایک نئی تحریک دینے کے لیے بائیوٹیک سیکٹر بہت اہم ہے۔ نمائش میں دکھائے گئے بائیوٹیک اسٹارٹ اپس اور بائیوٹیک انویسٹرس اور انکیوبیشن سینٹر نئے بھارت کی امنگوں کے ساتھ چل رہے ہیں۔ آج، ای پورٹل میں جو کچھ دیر پہلے یہاں شروع کیا گیا ہے، ہمارے پاس ساڑھے سات سو بائیوٹیک مصنوعات درج ہیں۔ یہ بھارت کی حیاتیاتی معیشت اور اس کے تنوع کی صلاحیت اور وسعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ نمائش 2022کاافتتاح کیا

June 09th, 11:00 am

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج یہاں پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ نمائش -2022کاافتتاح کیا۔ انھوں نےبائیوٹیک مصنوعات کے ای پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پرموجودممتاز شخصیات میں مرکزی وزراء جناب پیوش گوئل ، جناب دھرمیندر پردھان ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، بائیوٹیک شعبے کے متعلقہ شراکت دار، ماہرین ، ایس ایم ایز اور سرمایہ کار شامل تھے ۔

کابینہ نے اٹل اختراعی مشن کی توسیع کو منظوری دی

April 08th, 09:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے، اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کو، مارچ 2023 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اے آئی ایم ملک میں اختراعی ثقافت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے اپنے مطلوبہ ہدف پر کام کرے گا۔ اے آئی ایم یہ کام ،اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے کرے گا۔

Embrace challenges over comforts: PM Modi at IIT, Kanpur

December 28th, 11:02 am

Prime Minister Narendra Modi attended the 54th Convocation Ceremony of IIT Kanpur. The PM urged the students to become impatient for a self-reliant India. He said, Self-reliant India is the basic form of complete freedom, where we will not depend on anyone.

وزیر اعظم نے آئی آئی ٹی کانپور کی 54ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی اور بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل ڈگری کا افتتاح کیا

December 28th, 11:01 am

ادارے کے طلباء اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن کانپور کے لیے ایک بڑا دن ہے کیونکہ اِس شہر کو میٹرو کی سہولت مل رہی ہے اور ساتھ ہی یہاں سے فارغ ہونے والے طلباء کی شکل میں کانپور دنیا کو ایک بیش قیمتی تحفہ دینے جارہا ہے۔ اس نامور ادارے میں طلباء کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور میں داخلہ سے لے کر یہاں سے فارغ ہونے تک’’آپ اپنے اندر ایک بڑی تبدیلی محسوس کر رہے ہوں گے ، یہاں آنے سے پہلے آپ کے اندر نامعلوم کا خوف رہا ہوگا یا نامعلوم کو جاننے کی خواہش رہی ہوگی اب نامعلوم کا کوئی خوف نہیں ہے، اب آپ کے اندر پوری دنیا کو دریافت کرنے کا حوصلہ ہے۔ اب نامعلوم کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے، بلکہ بہترین کو حاصل کرنے کا تجسس، پوری دنیا پر چھا جانے کا خواب ہے‘‘۔

سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 اور امرت 2.0 کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 01st, 11:01 am

نمسکار! پروگرام میں میرے ساتھ موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب ہردیپ سنگھ پوری جی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، جناب پرلہاد سنگھ پٹیل جی، جناب کوشل کشور جی، جناب بنشیشور جی، سبھی ریاستوں کے موجود وزراء، اربن لوکل باڈیز کے میئرس اور چیئر پرسن، میونسپل کمشنرز، سووچھ بھارت مشن کے، امرت یوجنا کے آپ سبھی سارتھی، خواتین و خضرات!

وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 اور امرُت 2.0 کا آغاز کیا

October 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 اوراٹل مشن فار ری جیوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن2.0 (امرُت 2.0مشن)کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ، جناب گجیندر سنگھ شیکاوت ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، جناب کوشل کشور ،جناب بشویشورتوڈو ، ریاستوں کے وزراء ، میئر اور اربن لوکل باڈیز کے چیئرپرسن اور میونسپل کمشنر موجود تھے۔

وزیراعظم یکم اکتوبر کو سووچھ بھارت مشن۔ اربن۔ 2.0 اور امرت 2.0 کا آغاز کریں گے

September 30th, 01:45 pm

ایک تاریخی پہل کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2021 کو دن میں گیارہ بجے نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے مقام پر سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 اور اٹل مشن برائے احیاء اور شہری تغیر۔2.0 کا آغاز کریں گے۔

We are not the owners of all that Mother Earth has to offer, but merely its trustees for all the future generations to come: PM Modi

February 19th, 10:01 am

نئی دہلی،19؍فروری: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری صارفیت کے پیٹرن پر گہرائی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکلر معیشت (سرکلر اکانومی ) ایک کلیدی قدم ہوسکتا ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت- آسٹریلیا سرکلر معیشت ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے بھارت- آسٹریلیا سرکلر معیشت ہیکاتھون (آئی-اے سی ای) سے خطاب کیا

February 19th, 10:00 am

نئی دہلی،19؍فروری: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری صارفیت کے پیٹرن پر گہرائی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکلر معیشت (سرکلر اکانومی ) ایک کلیدی قدم ہوسکتا ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت- آسٹریلیا سرکلر معیشت ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

India has a rich legacy in science, technology and innovation: PM Modi

December 22nd, 04:31 pm

Prime Minister Narendra Modi delivered the inaugural address at India International Science Festival (IISF) 2020. PM Modi said, All our efforts are aimed at making India the most trustworthy centre for scientific learning. At the same time, we want our scientific community to share and grow with the best of global talent.

PM delivers inaugural address at IISF 2020

December 22nd, 04:27 pm

Prime Minister Narendra Modi delivered the inaugural address at India International Science Festival (IISF) 2020. PM Modi said, All our efforts are aimed at making India the most trustworthy centre for scientific learning. At the same time, we want our scientific community to share and grow with the best of global talent.

سماج کو بااختیار بنانے کے لیے ذمہ دار مصنوعی ذہانت 2020 سمٹ کے افتتاح میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 05th, 07:01 pm

سماج کو بااختیار بنانے کے لیے ذمہ دار مصنوعی ذہانت سمٹ ریز کا خیر مقدم ہے۔ مصنوعی ذہانت پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرنے کی یہ ایک بڑی کوشش ہے۔ آپ نے ٹکنالوجی اور انسانی بااختیاری سے متعلق پہلوؤں کو بجا طور پر اجاگر کیا ہے۔ ٹکنالوجی کی وجہ سے ہمارے کام کی جگہوں کی کایا پلٹ ہو گئی۔ اب یہاں بہتر کنکٹیویٹی ہے ، ٹکنالوجی نے بنیادی چیلنجوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سماجی ذمہ داری اور مصنوعی ذہانت کے درمیان اس انضمام سے مصنوعی ذہانت کو انسانی رابطے کی دولت حاصل ہوگی۔

وزیراعظم نے ریز 2020 – مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک بڑی ورچوئل سمٹ کا افتتاح کیا

October 05th, 07:00 pm

وزیراعظم نے اس سمٹ کے منتظمین کی ، مصنوعی ذہانت کے بارے میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرنے پر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی سے ہمارے کام کی جگہیں یکسر بدل گئی ہیں اور کنکٹیویٹی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سماجی ذمہ داری اور مصنوعی ذہانت سے انسانی رابطہ قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا انسانوں کے کام کاج سے ہمارے کرۂ ارض پر معجزے ہو سکتے ہیں۔

India & Singapore have moved from competition to collaboration: PM Modi

September 30th, 11:46 am

Prime Minister Mr Narendra Modi gave away Prizes to the winners of the 36 Hour Singapore India hackathon which concluded at IIT Chennai today.

PM Modi attends Singapore-India Hackathon

September 30th, 11:45 am

Prime Minister Mr Narendra Modi gave away Prizes to the winners of the 36 Hour Singapore India hackathon which concluded at IIT Chennai today.

جے جوان، جے کسان، جے وگیان، جے انوسندھان: 106ویں سائنس کانگریس کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

January 03rd, 11:29 am

وزیر اعظم مودی نے انڈین سائنس کانگریس کے 106 ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کیا۔ اس سال کے موضوع ’فیوچر انڈیا: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی اصل طاقت سائنس، تکنالوجی اور جدت طرازی کو عوام کے ساتھ مربوط کرنے میں پنہاں ہوگی۔