وارانسی میں کاشی سانسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب اور اٹل آواسیہ ودیالیوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 23rd, 08:22 pm
بابا کے آشیرواد سے کاشی کی عزت ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ جی- 20 سمٹ کے ذریعے ہندوستان نے پوری دنیا میں اپنا جھنڈا بلند کیا ہے، لیکن اس میں کاشی کا ذکر خاص ہے۔ کاشی کی خدمت، کاشی کا ذائقہ، کاشی کی ثقافت اور کاشی کا سنگیت ... جی- 20 کے لیے کاشی آنے والا ہر مہمان اسے اپنی یادوں میں اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جی- 20 کی یہ حیرت انگیز کامیابی مہادیو کے آشیرواد سے ہی ممکن ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا
September 23rd, 04:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔