نئی دہلی میں دوسری ایشیا پیسفک شہری ہوا بازی وزراء کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 12th, 04:00 pm
میں تمام ممالک کے معززین کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، اور اس دو روزہ سربراہی اجلاس میں آپ نے اس شعبے سے متعلق بہت سے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ ایک طرح سے شہری ہوا بازی کے شعبے میں روشن دماغ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ جو ہم سب کے عزم اور ایشیا پیسفک خطے کی صلاحیت دونوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔ اس تنظیم کے 80 سال کا سفر مکمل ہو چکا ہے، اور 80 ہزار درخت لگانے کی ایک بڑی پہل اور وہ بھی ماں کے نام پر، ہمارے وزیر جناب نائیڈو جی کی رہنمائی اور قیادت میں کی گئی۔ لیکن میں آپ کی توجہ ایک اور موضوع کی طرف مبذول کرانا چاہوں گا، ہمارے ملک میں جب کوئی شخص 80 سال کا ہو جاتا ہے تو یہ جشن منانے کا الگ ہی انداز ہوتا ہے۔ اور ہمارے بزرگوں نے جو کچھ بھی شمار کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی 80 سال کا ہو جاتا ہے تو اسےایک ہزار پورے چاند دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شعبے میں ہماری تنظیم نے ایک ہزار پورے چاند بھی دیکھے ہیں اور ایک طرح سے اسے پرواز کرکے قریب سے دیکھنے کا تجربہ بھی حاصل کیا ہے۔ لہٰذا اس زمینی لہر میں بھی 80 سال کا یہ سفر ایک یادگار سفر ہے، ایک کامیاب سفر مبارکباد کے لائق ہے۔وزیراعظم 12 ستمبر کو ایشیا بحرالکاہل شہری ہوابازی وزاررتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
September 11th, 07:41 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 12 ستمبر 2024 کو شام 4 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں شہری ہوا بازی پر دوسری ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔