نئی دہلی میں اشٹلکشمی مہوتسو کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
December 06th, 02:10 pm
آسام کے وزیر اعلیٰ، جناب ہمنتا بسوا سرما جی؛ میگھالیہ کے وزیر اعلی، کونراڈ سنگما جی؛ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، جناب مانک ساہا جی؛ سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ جی؛ میرے کابینہ کے ساتھیوں جناب جیوترادتیہ سندھیا جی اور جناب سکانتا مجومدار جی؛ اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ؛ میزورم اور ناگالینڈ کی حکومتوں کے وزراء؛ دیگر عوامی نمائندے؛ شمال مشرق کے بھائیو اور بہنو؛ خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کیا
December 06th, 02:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ تقریب میں تمام معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ یہ بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مہا پرینروان دن تھا۔ انھوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر کا تیار کردہ آئین، جس نے 75 سال مکمل کر لیے ہیں تمام شہریوں کے لیے ایک عظیم تحریک ہے۔ جناب مودی نے ہندوستان کے تمام شہریوں کی جانب سے بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم 6 دسمبر کو اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے
December 05th, 06:28 pm
شمال مشرقی ہندوستان کی ثقافتی وراثت کو منظر عام پر لانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 دسمبر کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں تقریباً 3 بجے سہ پہر اشٹ لکشمی مہوتسو کا افتتاح کریں گے۔