وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی
November 19th, 06:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 21st, 10:25 am
اگر ہم گزشتہ چار پانچ سال کے عرصے پر نظر ڈالیں تو زیادہ تر مباحث میں ایک چیز مشترک رہی ہے... اور وہ ہے... فکر... مستقبل کی فکر... کورونا کے دوران یہ تشویش رہی کہ عالمی وباء سے کیسے نمٹا جائے... جب کووڈ بڑھ گیا تو دنیا کی معیشت کے بارے میں تشویش تھی... کورونا نے مہنگائی کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا... بے روزگاری پر تشویش بڑھ گئی... آب وہوا کی تبدیلی پر تشویش تو تھی ہی... پھر شروع ہونے والی جنگوں کی وجہ سے بات چیت میں خدشات مزید بڑھ گئے...عالمی سپلائی چین کے ٹوٹنے کا خدشہ...معصوم لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش...یہ کشیدگی، یہ ٹینشن، یہ تنازعات ،یہ سب کچھ عالمی سربراہی اجلاسوں اور سیمیناروں کا موضوع بنتا ہے۔ اور آج جب بحث کا مرکز تشویش ہے تو ہندوستان میں کس قسم کی سوچ چل رہی ہے؟ کتنا بڑا تضاد ہے۔ یہاں بحث ہے‘انڈین سنچری’... ہندوستان کی صدی، دنیا کے ہنگاموں کے درمیان، ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے... جب دنیا پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے، ہندوستان امید پھیلا رہا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی حالات ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتے… یہ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں… چیلنجز بھی ہندوستان کے سامنے ہیں… لیکن یہاں ایک سینس آف پازیٹی ویٹی ہے، جس کو ہم سب محسوس کررہے ہیں اور اس طرح...‘ انڈین سنچری‘کی بات ہو رہی ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئے نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا
October 21st, 10:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں این ڈی ٹی وی ورلڈ سمٹ 2024 سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سمٹ میں بہت سے مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی موجودگی پر بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔انیسویں ایسٹ ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیر اعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ، وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر
October 11th, 08:15 am
بھارت نے مسلسل آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کی حمایت کی ہے۔ آسیان ہندوستان کے انڈو پیسفک ویژن اور کواڈ تعاون کے لیے بھی اہم ہے۔ ہندوستان کے ‘‘انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو’’ اور ‘‘ہند پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک’’ کے درمیان اہم مماثلتیں ہیں۔ ایک آزاد، کھلا، جامع، خوشحال، اور قواعد پر مبنی انڈو پیسفک پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔انیسویں مشرقی ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت
October 11th, 08:10 am
وزیر اعظم (پی ایم) نے 11 اکتوبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 19ویں ایسٹ ایشیا سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں ہندوستان کے قومی بیان کا ترجمہ
October 10th, 08:37 pm
آپ کی قیمتی بصیرت اور تجاویز کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ ہم ہندوستان اور آسیان کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر انسانی بہبود، علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔اكیسویں آسیان-انڈیا سمٹ، لاؤس پی ڈی آر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اختتامی کلمات کا انگریزی ترجمہ
October 10th, 08:13 pm
میں آج، ہماری مثبت بات چیت اور آپ کی تمام قیمتی بصیرت آموز تجاویز کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے سے متعلق آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان
October 10th, 05:42 pm
بنیادی اصولوں، مشترکہ اقدار اور اصولوں کی رہنمائی میں، جنہوں نے 1992 میں اس کے قیام کے بعد سے آسیان-بھارت مذاکراتی تعلقات کو آگے بڑھایا ہے بشمول آسیان-انڈیا یادگاری سمٹ (2012) کے وژن اسٹیٹمنٹ، آسیان-انڈیا ڈائیلاگ ریلیشن (2018) کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر آسیان-بھارت یادگاری سمٹ کا دہلی اعلامیہ، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہند-بحرالکاہل پر آسیان آؤٹ لک پر تعاون پر آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان (2021)، آسیان-بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ (2022) پر مشترکہ بیان، سمندری تعاون پر آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان (2023) اور بحرانوں کے جواب میں غذائی تحفظ اور غذائیت کو مضبوط بنانے پر آسیان-بھارت کے مشترکہ رہنماؤں کا بیان (2023) کے مطابق آسیان-بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے اپنے مندرجہ ذیل عزائم کا اعادہ کرتے ہیں؛لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ
October 10th, 02:35 pm
دس سال پہلے میں نے ہندوستان کی’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دہائی کے دوران اس پہل نے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو زندہ کیا ہے، جس سے انہیں نئی توانائی، سمت اور رفتار ملی ہے۔لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ
October 10th, 02:30 pm
آج مجھے آسیان خاندان کے ساتھ گیارہویں بار اس میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ
September 22nd, 12:06 pm
اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان
September 22nd, 11:51 am
کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔برونئی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کی طرف سے دی گئی ضیافت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 04th, 12:32 pm
میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے پورے شاہی خاندان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہندوستانی وزیر اعظم کا برونئی کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ لیکن اپنائیت کی وجہ سے مجھے اور ہمارے دونوں ممالک کے صدیوں پرانے تعلقات کا احساس ہر لمحہ ہم محسوس کررہے ہیں ۔بھارت – ملیشیا جامع کلیدی شراکت داری پر مشترکہ بیان
August 20th, 08:39 pm
20 اگست 2024 کو، ملیشیا کے وزیر اعظم، داتو سیری انور ابراہیم نے بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے سرکاری دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے بھارت کا دورہ کیا۔ یہ ملیشیا کے وزیر اعظم کا جنوبی ایشیائی خطے کا پہلا دورہ تھا، اور دونوں وزرائے اعظم کے درمیان پہلی ملاقات تھی، جس سے انہیں بہتر کلیدی تعلقات کا جائزہ لینے کا موقع حاصل ہوا۔ بات چیت کے دوران کئی شعبوں پر احاطہ کیا گیا جو ہندوستان-ملیشیا کے تعلقات کو کثیر سطحی اور کثیر جہتی بناتے ہیں۔بائیسویں(22) ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ بیان
July 09th, 09:54 pm
1. جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن. کی دعوت پر 8-9 جولائی 2024 کو 22 ویں ہندوستان - روس کی سالانہ چوٹی کانفرنس کے لیے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کیا۔وزیراعظم نے آسیان کے وزرا خارجہ اور نمائندوں سے ملاقات کی
June 16th, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسیان کے وزرا خارجہ اور نمائندوں سے ملاقات کی۔وزیراعظم نریندر مودی اور کمبوڈیا کے وزیراعظم عالیجناب سام ڈیچ اکاموہا سیناپاڈیہی ٹیکہو ہون سین کے درمیان ورچوئل میٹنگ
May 18th, 08:33 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج کمبوڈیا کے وزیراعظم عالیجناب سام ڈیچ اکاموہا سیناپاڈیہی ٹیکہو ہون سین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔اٹھارہویں بھارت – آسیان سربراہ اجلاس میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال
October 28th, 12:35 pm
اس سال بھی ہم اپنا روایتی فیملی فوٹو تو نہیں لے پائے، تاہم ورچوئل طریقے سے ہی سہی، ہم نے آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ میں عالی جناب برونئی کے سلطان کو 2021 میں آسیان کی کامیاب صدارت کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے 27 اکتوبر 2021 کو 16 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کی
October 27th, 10:28 pm
16 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ہند-بحرالکاہل، جنوبی بحیرۂ چین، یو این سی ایل او ایس، دہشت گردی اور کوریائی جزیرہ نما اور میانمار میں صورتحال شامل ہیں۔وزیراعظم نے ہند- بحر الکاہل خطے میں آسیان کی مرکزیت کو مزید واضح کیا اورآسیان آؤٹ لک آن انڈوپیسفک (اے او آئی پی) اور ہندوستان کے انڈوپیسفک اوشن انیشیٹو (آئی پی او آئی) کے درمیان اتحاد عمل پر بھی روشنی ڈالی۔18ویں آسیان- بھارت چوٹی کانفرنس (28 اکتوبر 2021) اور 16 ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس (27 اکتوبر 2021)
October 25th, 07:32 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی برونائی کے سلطان کی دعوت پر 18 ویں آسیان – بھارت چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جو 28 اکتوبر 2021 کو منعقد ہونے جارہی ہے۔اس چوٹی کانفرنس میں آسیان کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت / حکومت شرکت کریں گے۔