وزیر اعظم نے آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا
November 22nd, 03:09 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے گیانا میں بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے میں آریہ سماج کی کوششوں اور ان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔