آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

وزیراعظم 4 دسمبر کو دہرہ دون میں تقریباًً 18ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

December 01st, 12:06 pm

نئی دہلی، یکم دسمبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 دسمبر 2021 کو دہرہ دون کا دورہ کریں گے اور دن میں ایک بجے تقریباً 18 ہزار کروڑ کی لاگت والے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس دورے میں بنیادی توجہ سڑک کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے پروجیکٹوں پر ہوگی، جو سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گے اور اس خطے میں سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ یہ تمام پروجیکٹ پہلے دور افتادہ سمجھے جانے والے علاقوں میں کنکٹی ویٹی بڑھانے اور وہاں تک پہنچنے کو مزید آسان بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق ہیں۔