وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیرس پیرا اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے کھلاڑی شیتل دیوی اور راکیش کمار کو مبارکباد دی
September 02nd, 11:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جاری پیرس پیرا اولمپکس میں مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ جیت کر ایتھلیٹس شیتل دیوی اور راکیش کمار کے ذریعہ دکھائے گئے ٹیم اسپرٹ کی ستائش کی۔تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ
January 19th, 06:33 pm
میں 13ویں کھیلو انڈیا گیمز میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہندوستانی کھیلوں کے لیے، یہ 2024 شروع کرنے کی ایک بہترین صورت ہے۔ یہاں مجتمع میرے نوجوان دوست ایک نوجوان ہندوستان اور ایک نئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کی توانائی اور جوش ہمارے ملک کو کھیلوں کی دنیا میں نئی بلندیوں پر پہنچا رہا ہے۔ میں ملک بھر سے چنئی آنے والے تمام کھلاڑیوں اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ ایک ساتھ مل کر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی حقیقی روح کو ظاہر کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے پُر جوش لوگ، خوبصورت تمل زبان، ثقافت اور پكوان كے درمیاں ضرور آپ خود کو اپنے گھر میں محسوس کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی مہمان نوازی آپ کے دلوں جیت لے گی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز یقینی طور پر آپ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے آپ کو نئی دوستیاں بنانے میں بھی مدد ملے گی جو زندگی بھر رہے گی۔وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا
January 19th, 06:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے چنئی میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ جناب مودی نے نشریاتی شعبے سے متعلق تقریباً 250 کروڑ روپے کے منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے ثقافتی پروگرام بھی دیکھا۔وزیر اعظم نے بینکاک میں پیرا ایشیئن تیر اندازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کی پیرا تیر اندازی ٹیم کو مبارکباد دی
November 23rd, 10:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بینکاک میں معذوری سے متاثرہ افراد کی پیرا ایشیائی تیر اندازی چیمپئن شپ میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارت کی پیرا تیر اندازی ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے شیتل دیوی ، راکیش کمار کو ایشیئن پیراگیمز میں تیراندازی میں سونے کاتمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے
October 27th, 12:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شیتل دیوی اور راکیش کمار کو ہانگژو میں جاری معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں تیراندازی میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے ڈبلز ریکرو مقابلے میں پیرا تیز اندازوں ہرویندر سنگھ اور ساحل کے ذریعہ کانسے کا تمغہ جیتنے پر جشن منایا
October 25th, 04:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چین کے شہر ہانگژو میں ایشیائی پیرا گیمز 2022 میں مردوں کے ڈبلز ریکرو مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پیرا تیر اندازوں ہرویندر سنگھ اور ساحل کو مبارکباد دی ہے۔ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)کےاجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 14th, 10:34 pm
140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، میں آپ سب کو اس خصوصی تقریب پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے کہ بین الاقوامی اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ 40 سال کے بعد ہندوستان میں آئی او سی کا سیشن ہونا ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔وزیر اعظم نے ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سیشن کا آغاز کیا
October 14th, 06:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممبئی میں 141ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہ سیشن کھیلوں سے متعلق مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت اور معلومات کے تبادلے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 10th, 06:25 pm
یہ خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی جگہ ، اسی اسٹیڈیم میں1951 میں پہلے ایشیائی کھیل ہوئے تھے،آج آپ بھی اور آپ سبھی کھلاڑیوں نے ،آپ نے جو جرأت مندانہ کام کیا ہے،جو کوششیں کی ہیں،جو نتائج دیئے ہیں،اس کی وجہ سے ملک کےہر کونے میں ایک جشن کا ماحول ہے۔100 پار کی میڈل ٹیلی کے لئے آپ نے د ن رات ایک کردیا۔ایشین گیمس میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے پورا ملک فخر محسوس کررہا ہے۔وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا
October 10th, 06:24 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایشین گیمز 2022 میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے خطاب کیا۔ انھوں نے کھلاڑیوں سے بھی گفت و شنید کی۔ بھارت نے ایشین گیمز 107 میں 28 طلائی تمغوں سمیت 2022 تمغے جیتے ہیں جو براعظم ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں جیتے گئے تمغوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے بہترین کارکردگی ہے۔وزیر اعظم نے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں چاندی کے تمغے کے لیے ابھیشیک ورما کی ستائش کی
October 07th, 08:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیر انداز ابھیشیک ورما کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اوجس پروین دیوتلے کی ستائش کی
October 07th, 08:36 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اوجس پروین دیوتلے کو ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے کمپاؤنڈ تیراندازی میں یادگاری سونے کے تمغے کے لئے جیوتی سریکھا وینم کی ستائش کی
October 07th, 08:33 am
وزیراعظم جناب نریند رمودی نے کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے جیوتی سریکھا وینم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے مردوں کے تیر اندازی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے اتانو داس، تشار شیلکے اور بومادیورا دھیرج کو مبارکباد دی
October 06th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں مردوں کے تیر اندازی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اتانو داس، تشار شیلکے اور بومادیورا دھیرج کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نےایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈمقابلے میں سونے کاتمغہ جیتنے پر مردوں کی تیر اندازی ٹیم کی ستائش کی
October 05th, 10:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ابھیشیک ورما، اوجس پروین دیوتلے اور پراتھمیش جاوکر پرمشتمل مردوں کی تیر اندازی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کے تیر اندازی کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
October 05th, 11:21 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگ زو میں ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کی تیر اندازی کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر جیوتی وینم ،پرمیت کور اور آدتی گوپی چند کو مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کے تیر اندازی کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا
October 04th, 12:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگ زو میں ایشیائی کھیل 2022 میں خواتین کی تیر اندازی کے کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر جیوتی وینم ،پرمیت کور اور آدتی گوپی چند کو مبارک باد دی ہے۔وزیر اعظم نے 2023 ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں 11 تمغے جیتنے پر ہندوستان کے جونیئر اور کیڈٹ تیر اندازوں کو مبارکباد دی
July 10th, 10:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2023 ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں 11 تمغے جیتنے پر ہندوستان کے جونیئر اور کیڈٹ تیر اندازوں کو مبارکباد دی ہے۔منی پور میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 04th, 09:45 am
پروگرام میں موجود منی پور کے گورنر لا گنیشن جی ، وزیر اعلیٰ جناب این برین سنگھ جی، نائب وزیر اعلیٰ وائی جوئے کمار سنگھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی بھوپیندر یادو جی، راج کمار رنجن سنگھ جی، منی پور حکومت میں وزیر بسواجیت سنگھ جی، لوسی دکھو جی، لیتپاؤ ہاؤکِپ جی، اوانگ باؤ نیومائی جی، ایس راجن سنگھ جی، ونگزاگن والتے جی، ستیہ ورتیہ جی، او لکھوئی سنگھ جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان اور منی پور کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو! کھرومجری!وزیر اعظم نے منی پور کے اِمپھال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
January 04th, 09:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ا ٓج منی پور کے امپھال میں 1850 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ 13پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اورتقریباً2950 کروڑ روپے کے 9پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ تمام پروجیکٹ مختلف شعبوں سے متعلق ہے، جیسے روڈ بنیادی ڈھانچہ، پینے کےپانی کی سپلائی، صحت، شہری ترقیات، ہاؤسنگ ، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی، آرٹ اور ثقافت وغیرہ۔