کابینہ نے ون نیشن ون سبسکرپشن کو منظوری دی (او این او ایس )

November 25th, 08:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے علمی تحقیقی مضامین اور جریدوں کی اشاعت تک ملک بھر میں رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم ، ون نیشن ون سبسکرپشن کو منظوری دے دی ہے ۔ اس اسکیم کا انتظام ایک سادہ ، صارف دوست اور مکمل طور پر ڈیجیٹل عمل کے ذریعے کیا جائے گا ۔ یہ مرکزی حکومت کے سرکاری اعلی تعلیمی اداروں اور آر اینڈ ڈی لیبارٹریوں کے لیے ون نیشن ون سبسکرپشن کی سہولت فراہم کرے گی ۔

اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا میں منعقدہ سیمی کون انڈیا 2024 تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 11th, 12:00 pm

میں خاص طور پرسیمی(ایس ای ایم آئی) سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے، جہاں گلوبل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے متعلق اس عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ- یہ ہندوستان میں اس کے انعقاد کا یہ صحیح وقت ہے۔ آپ صحیح وقت پر، صحیح جگہ پر ہیں۔ اکیسویں صدی کے ہندوستان میں - چپس کبھی ڈاؤن نہیں ہوتے! اورصرف اتنا ہی نہیں ، آج کا ہندوستان دنیا کویقین دلاتا ہے ہے - جب بھی چپس ڈاؤن ہوں تو آپ ہندوستان پر اعتمادکر سکتے ہیں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا

September 11th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں انڈیا ایکسپو مارٹ میں سیمی کون انڈیا 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر نمائش بھی دیکھی ۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی اور پالیسی کی عکاسی کی جائے گی جس کے تحت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز کا عالمی مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کی گورننگ باڈی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی

September 10th, 04:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7،لوک کلیان مارگ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے گورننگ بورڈ کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سائنس اور ٹکنالوجی کے منظر نامے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور تحقیق اور ترقی کے پروگراموں کو ازسرنو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔