وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے درمیان ورچوئل گفتگو
April 10th, 09:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل، 2022 کو امریکی صدر جوسف آر بائیڈن کے ساتھ ورچوئل طریقے سے میٹنگ کریں گے۔ دونوں لیڈران اس وقت جاری دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور جنوبی ایشیا، ہند-بحرالکاہل خطہ کی حالیہ پیش رفتوں اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ورچوئل میٹنگ دونوں فریقین کو دو طرفہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنے کے مقصد سے مسلسل اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کو جاری رکھنے کا موقع عطا کرے گی۔امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
July 28th, 08:13 pm
وزیر خارجہ بلنکن نے صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کی طرف سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو دن میں ای اے ایم اور این ایس اے کے ساتھ ہوئی مثبت بات چیت کے بارے میں بتایا، ساتھ ہی دفاع، بحری سکیورٹی ، تجارت اور سرمایہ کاری ، آب وہوا میں تبدیلی اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں بھارت - امریکہ اسٹریٹجک رشتوں کو اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔