ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ہندوستان کو 297 نوادرات واپس کردیئے
September 22nd, 12:11 pm
قریبی دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے، یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز اور وزارت ثقافت کے تحت آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، حکومت ہند نے صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے کیے گئے وعدے کے تحت جولائی 2024 میں ثقافتی املاک کے معاہدے پر دستخط کیے تھےجس کی عکاسی جون 2023 میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ہوتی ہے۔وزیراعظم ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 157 نوادرات اور فن پارے واپس لائیں گے
September 25th, 09:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے امریکہ کے دورے کے دوران انہیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ذریعہ 157 فن پارے اور نوادرات پیش کئے گئے ۔ وزیر اعظم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ذریعہ ان قدیم اشیا کو بھارت کو واپس کئے جانے کے قدم کو پرزور طریقہ سے سراہا۔ وزیراعظم مودی اور صدر بائیڈن نے ثقافتی اشیا کی چوری، غیرقانونی تجارت اور اسمگلنگ سے نمٹنے کی کوششوں کو اور زیادہ مستحکم کرنے کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کیا۔