وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی بھارتی کرکٹ ٹیم اور وزیراعظم XI کرکٹ ٹیم سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا
November 28th, 07:33 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کی آج بھارتی اور وزیر اعظم XI کرکٹ ٹیموں کے ساتھ ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار آغاز کے لیے ہندوستانی کرکٹروں کی بھی ستائش کی۔دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس
November 20th, 08:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی 20 چوٹی کانفرنس کے موقع پر دوسری بھارت-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس 10 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں وزیر اعظم البانی کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران منعقد ہوئی۔دوسری سالانہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان
November 19th, 11:22 pm
عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم آنربل انتھونی البانی ایم پی نے 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں گروپ آف 20 (جی 20) کے اجلاس کے موقع پر دوسری ہندوستان-آسٹریلیا سالانہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا۔مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ
September 22nd, 12:06 pm
اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان
September 22nd, 11:51 am
کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔وزیر اعظم کی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات
September 22nd, 07:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز نے امریکہ کے ولمنگٹن میں چھٹویں کواڈ سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ مئی 2022 کے بعد سے یہ ان کی 9ویں بہ نفس نفیس ملاقات تھی۔کواڈ لیڈروں کے کینسر مون شاٹ پروگرام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کا متن
September 22nd, 06:25 am
میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں شرکت کی
September 22nd, 06:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے موقع پر صدر جوسف آر بائیڈن جونیئر کے ذریعہ منعقدہ کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں حصہ لیا۔وزیر اعظم نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں منعقدہ کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی
September 22nd, 05:21 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 21 ستمبر 2024 کو ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی چھٹویں سربراہ ملاقات میں شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ کا اہتمام امریکہ کے صدر عزت مآب جناب جوسف آر بائیڈن نے کیا تھا۔ سربراہ ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب انتھونی البانیز اور جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا بھی شامل ہوئے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی كا آسٹریلیائی وزیر اعظم جناب انتھونی البانی سے مكالمہ
August 26th, 01:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب انتھونی البانی سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت اور کواڈ سمیت کثیرالجہتی مجالس میں تعاون کا جائزہ لیا۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آسٹریلیا کے وزیراعظم کی طرف سے مبارک بادی کا پیغام موصول
June 06th, 01:16 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج آسٹریلیا کے وزیراعظم اعلی جناب انتھونی البانیز کی طرف سے ٹیلی فون کے ذریعہ مبارک بادی کا پیغام موصول ہوا۔ وزیراعظم جناب مودی نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کی جانب سے موصول نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے جناب البانیز کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کی آسٹریلیاکے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات
May 24th, 10:03 am
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 24مئی 2023کو آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں ایڈمائرلٹی ہاؤس کے مقام پر آسٹریلیا کے وزیراعظم عزت مآب جناب اینتھنی البانیزکے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی ۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس کے لیے بیان
May 24th, 06:41 am
آسٹریلیا کے میرے اس سفر میں، مجھے اور میرے وفد کی ضیافت اور اعزاز کے لیے، میں آسٹریلیا کے لوگوں کا اور وزیر اعظم البانیز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے دوست وزیر اعظم البانیز کے ہندوستانی دورہ کے دو مہینے کے اندر میرا یہاں آنا ہوا۔ پچھلے ایک سال میں یہ ہماری چھٹویں ملاقات ہے۔کواڈ لیڈران کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی بیان کا متن
May 20th, 05:16 pm
آج دوستوں کے درمیان، اس کواڈ سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مجھے خوشی حاصل ہو رہی ہے۔ کواڈ گروپ ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی تجارت، اختراع اور ترقی کا انجن ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہند-بحرالکاہل کی حفاظت اور کامیابی صرف اس خطہ کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی ایجنڈہ کے ساتھ، مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔کواڈ لیڈران کی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت
May 20th, 05:15 pm
قائدین نے ہند-بحرالکاہل میں پیش رفت کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی جس نے ان کی مشترکہ جمہوری اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی تصدیق کی۔ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے وژن کی رہنمائی میں، انھوں نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ’کواڈ لیڈران کا وژن اسٹیٹمنٹ – ہند-بحرالکاہل کے لیے پائیدار شراکت دار‘ جاری کیا،جو ان کے اصولی نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔وزیر اعظم نے سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا
April 26th, 06:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آئندہ کواڈ سربراہ اجلاس کی میزبانی پر آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا ترجمہ
March 10th, 12:50 pm
سب سے پہلے میں وزیر اعظم البنیز کا ہندوستان کے اولین سرکاری دورے پر دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ گزشتہ سال دونوں ممالک نے وزرائے اعظم کی سطح پر سالانہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور وزیر اعظم البانی کے اس دورے سے یہ اس سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ وہ ہولی کے دن ہندوستان پہنچے اور اس کے بعد ہم نے کرکٹ کے میدان میں کچھ وقت ساتھ گزارا۔ رنگوں، ثقافت اور کرکٹ کا یہ جشن ایک طرح سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کے جوش اور جذبے کی بہترین علامت ہے۔وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم نےاحمد آباد، گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کا چوتھا یادگاری ٹیسٹ میچ ملاحظہ کیا
March 09th, 12:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم مسٹر انتھونی البنیز نے آج گجرات کے احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے یادگاری کرکٹ ٹیسٹ میچ کا ایک حصہ دیکھا۔ وزیر اعظم نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 09:43 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات بھجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا
December 29th, 06:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (IndAus ECTA) کے نافذ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ہماری جامع منصوبہ بند شراکت داری کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔