وزیر اعظم نے جناب رتن ٹاٹا کے انتقالپر تعزیت کا اظہار کیا
October 10th, 05:38 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ جناب ٹاٹا ایک صاحب بصیرت کاروباری رہنما، ایک ہمدرد اور غیر معمولی انسان تھے جنہوں نے اپنی عاجزی، مہربانی اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے ایک پختہ عزم سے بہت سے لوگوں کو اپناگرویدہ بنایا ۔وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر ایک نومولود بچھڑے کا نام ’دیپ جیوتی‘ رکھا
September 14th, 12:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر ایک نومولود بچھڑے کا نام ’دیپ جیوتی‘ رکھا۔خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی
August 25th, 11:30 am
آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔زرعی ماہرین اقتصادیات کی بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 03rd, 09:35 am
مجھے خوشی ہے کہ یہ آئی سی اے ای کانفرنس 65 سال بعد ہندوستان میں دوبارہ منعقد ہو رہی ہے۔ آپ دنیا کے مختلف ممالک سے ہندوستان آئے ہیں۔ ہندوستان کے 120 ملین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ہندوستان کی 30 ملین سے زیادہ خواتین کسانوں کی جانب سے خوش آمدید۔ ملک کے 30 کروڑ ماہی گیروں کی جانب سے آپ کا خیر مقدم ہے۔ ملک کے 80 ملین سے زیادہ مویشی پالنے والوں کی جانب سے آپ کا استقبال ہے۔ آپ ایسے ملک میں ہیں جہاں 550 ملین مویشی ہیں۔ ہندوستان میں خوش آمدید، ایک زرعی ملک، جانوروں سے محبت کرنے والوں، مبارک ہو۔وزیراعظم نے زرعی ماہرین اقتصادیات کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا
August 03rd, 09:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے نیشنل ایگریکلچرل سائنس سینٹر (این اے ایس سی) کمپلیکس میں زرعی ماہرین اقتصادیات (آئی سی اے ای) کی 32ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس سال کی کانفرنس کا تھیم ہے، ”پائیدار زرعی خوراک کے نظام کی طرف تبدیلی“۔ اس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی وسائل کے انحطاط، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور تنازعات جیسے عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے پائیدار زراعت کی اہم ضرورت سے نمٹنا ہے۔ کانفرنس میں تقریباً 75 ممالک سے ایک ہزار کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔کابینہ نے مویشی پروری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ میں توسیع کو منظوری دی
February 01st, 11:36 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ (آئی ڈی ایف) کے تحت 2025-26 تک مزید تین سالوں کے لیے 29,610.25 کروڑ روپے کی لاگت سے نافذ کیے جانے والے مویشی پروری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم ڈیری پروسیسنگ اور مصنوعات کے تنوع، میٹ پروسیسنگ اور مصنوعات کے تنوع، جانوروں کے فیڈ پلانٹ، نسل کی کثرت فارم، جانوروں کے فضلے سے دولت کے انتظام (ایگری ویسٹ مینجمنٹ) اور ویٹرنری ویکسین اور ادویات کی پیداوار کی سہولیات کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دےگی۔ہند- یونان کا مشترکہ بیان
August 25th, 11:11 pm
عزت مآب وزیر اعظم كاءریاكوس مِتسوٹیكس کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی كا 25 اگست 2023 کو یونانی جمہوریہ کا سرکاری دورہ وزیر اعظم مِتسوٹیاکس اور وزیر اعظم مودی نے تسلیم کیا کہ ہندوستان اور یونان دونوں كے تاریخی روابط ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام غیر معمولی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، ہمارے دو طرفہ تعلقات کو وسیع كرنے کے لیے ایک نئے سرے سے متحرک نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔یونان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
August 25th, 02:45 pm
سب سے پہلے میں یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے المناک واقعات میں جانوں کے اتلاف پر اپنی اور بھارت کے تمام عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ون ارتھ ون ہیلتھ - ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 03:40 pm
اس کا مطلب ہے: سبھی خوش رہیں، سبھی بیماریوں سے دور رہیں ، سب کے لیے اچھی چیزیں ہوں، اور کوئی غم میں مبتلا نہ ہو۔ یہ ایک جامع وژن ہے۔ یہاں تک کہ ہزاروں سال پہلے، جب کوئی عالمی وبا نہیں تھی، صحت کے لیے ہندوستان کا نظریہ افاقی تھا۔ آج جب ہم ون ارتھ ون ہیلتھ کہتے ہیں ،تو عمل میں بھی یہی سوچ ہے۔ مزید یہ کہ ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولیاتی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہوگی، تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے ون ارتھ، ون ہیلتھ- ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا 2023 کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کیا
April 26th, 03:39 pm
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر کے وزرائے صحت اور مغربی ایشیا، سارک ملکوں، آسیان ممالک اور افریقی خطوں کے مندوبین کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایک ہندوستانی صحیفے کا حوالہ دیتے ہوئے جس کا ترجمہ ہے کہ ‘سب خوش رہیں، ہر کوئی بیماریوں سے پاک ہو، سب کے لیے اچھی چیزیں پیش آئیں اور کوئی بھی غم میں مبتلا نہ ہو’، وزیر اعظم نے ملک کے جامع نظریہ پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ ہندوستان کا صحت سے متعلق نظریہ اس وقت بھی عالمگیر تھا جب ہزاروں سال پہلے کوئی عالمی وبائی بیماریاں نہیں تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ون ارتھ ون ہیلتھ ایک ہی عقیدہ کی پیروی کرتا ہے اور عمل میں ایک ہی سوچ کی مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ ہمارے پورے ماحولی نظام تک پھیلا ہوا ہے۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے آس پاس کی ہر چیز صحت مند ہے، تبھی ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔”چکاّ بلاّپور میں شری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 25th, 11:40 am
آپ سبھی اتنے جوش و خروش کے ساتھ متعدد خواب لے کر، نئے عزائم لے کر خدمت کی اس عظیم نوعیت سے جڑے ہیں۔ آپ کے درشن کرنا یہ بھی میرے لیے خوش قسمتی ہے۔ میں آپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں۔ چکاّ بلاّپور جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک، سر ایم وشویشوریا کی جائے پیدائش ہے۔ ابھی مجھے سر وشویشوریا کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے اور ان کے میوزیم پر جانے کا موقع ملا۔ اس مقدس سرزمین کو میں سر جھکا کر سلام کرتا ہوں۔ اس مقدس سرزمین سے حوصلہ پا کر ہی انہوں نے کسانوں، عام لوگوں کے لیے نئے انوویشن کیے، انجینئرنگ کے بہترین پروجیکٹ بنائے۔وزیر اعظم کے ہاتھوں کرناٹک کے چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ ریسرچ کا افتتاح
March 25th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چکبالا پور میں سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ کا افتتاح کیا۔ سری مدھوسودن سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں طبی تعلیم اور معیاری طبی دیکھ بھال فراہم کیا جائے گا۔ جو سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ یہ ادارہ تعلیمی سال 2023 میں کام شروع کر دے گا۔وزیر اعظم نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر وائلڈ لائف کے تحفظ کے ماہرین اور پرجوش حامیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
March 03rd, 06:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر وائلڈ لائف کے تحفظ کے ماہرین اور پرجوش حامیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کومؤثر بنانےکی منظوری دی
February 15th, 03:49 pm
عزت مآب وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور زمینی سطح تک اس کی رسائی کو مؤثر بنانے کو منظوری دے دی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت اور عزت مآب داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی اہل رہنمائی کے تحت امداد باہمی کی وزارت ہر اچھوتی پنچایت میں سرگرم پی اے سی ایس قائم کرنے کے لئے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسی طرح ہر اچھوتی پنچایت؍گاؤں میں سرگرم ڈیری کوآپریٹیو اورہر ساحلی پنچایت ؍گاؤں میں فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ ساتھ اُن پنچایت ؍گاؤں میں جہاں بڑی پانی کی اِکائیاں ہیں، سرگرم فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں اور ماہی پروری ، ماہی پروری کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کے تعلق سے موجودہ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍ماہی پروری کی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو ’مکمل-سرکار’وژن سے استفادہ کرتے ہوئے قائم کی جائیں گی۔ ابتداء میں اگلے پانچ برسوں میں 2لاکھ پی اے سی ایس ؍ڈیری؍فیشری کوآپریٹیو قائم کی جائیں گی۔ منصوبے پر عمل آوری کے لئے ایکشن پلان این اے بی اے آر ڈی ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ڈی ڈی بی)اور نیشنل فیشری ڈیولپمنٹ بورڈ(این ایف ڈی بی)کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔Double-engine government has brought double speed in development works: PM Modi in Junagadh
October 19th, 03:05 pm
PM Modi laid the foundation stone of various development projects worth around Rs 3580 crore in Junagadh, Gujarat. The PM termed the area comprising Junagadh, Gir Somnath and Porbandar as the tourism capital of Gujarat. He said the projects that projects being launched will create huge opportunities for employment and self-employment.PM lays foundation stone of various development projects worth around Rs 3580 crore in Junagadh, Gujarat
October 19th, 03:04 pm
PM Modi laid the foundation stone of various development projects worth around Rs 3580 crore in Junagadh, Gujarat. The PM termed the area comprising Junagadh, Gir Somnath and Porbandar as the tourism capital of Gujarat. He said the projects that projects being launched will create huge opportunities for employment and self-employment.نئی دہلی میں پی ایم-کسان سمان سمیلن 2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 17th, 11:11 am
ہر طرف تہواروں کی گونج سنائی دے رہی ہے، دیوالی دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ اور آج اسی احاطے میں ایک ایسا موقع ہے، اسی احاطے میں، ایک ہی پلیٹ فارم پر، اسٹارٹ اپس ہیں اور ملک کے لاکھوں کسان ہیں۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان اور جئے انوسندھان، ایک طرح سے، یہ تقریب، ہمیں اس منتر کی ایک زندہ شکل نظر آتی ہے۔PM inaugurates PM Kisan Samman Sammelan 2022 at Indian Agricultural Research Institute, New Delhi
October 17th, 11:10 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated PM Kisan Samman Sammelan 2022 at Indian Agricultural Research Institute in New Delhi today. The Prime Minister also inaugurated 600 Pradhan Mantri Kisan Samruddhi Kendras (PMKSK) under the Ministry of Chemicals & Fertilisers. Furthermore, the Prime Minister also launched Pradhan Mantri Bhartiya Jan Urvarak Pariyojana - One Nation One Fertiliser.کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 11:51 am
انسانیت کے سامنے ایسے مواقع بہت کم آتے ہیں جب وقت کا پہیہ، ہمیں ماضی کی اصلاح کرکے نئے مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج خوش قسمتی سے ہمارے سامنے ایک ایسا ہی لمحہ ہے۔ دہائیوں قبل، حاتیاتی تنوع کا صدیوں قدیم جو سلسلہ ٹوٹ گیا تھا، معدوم ہوگیا تھا، آج ہمیں اسے پھر سے جوڑنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ آج بھارت کی سرزمین پر چیتے لوٹ آئے ہیں۔ اور میں یہ بھی کہوں گا کہ ان چیتوں کے ساتھ ہی فطرت سے محبت کرنے والے بھارتیوں کا شعور بھی پوری قوت سے بیدار ہو چکا ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔PM addresses the nation on release of wild Cheetahs in Kuno National Park in Madhya Pradesh
September 17th, 11:50 am
PM Modi released wild Cheetahs brought from Namibia at Kuno National Park under Project Cheetah, the world's first inter-continental large wild carnivore translocation project. PM Modi said that the cheetahs will help restore the grassland eco-system as well as improve the biopersity. The PM also made special mention of Namibia and its government with whose cooperation, the cheetahs have returned to Indian soil after decades.