ہند-سری لنکا مشترکہ بیان: مشترکہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو فروغ دینا

December 16th, 03:26 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دیسانائکا نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دیسانائکا کےجمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی ۔

ہریانہ کےپانی پت میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 05:54 pm

ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریے جی،یہاں کے مقبول اور پرجوش وزیر اعلیٰ جناب نائب سنگھ جی، مرکزی کابینہ کے میری ساتھی نرملا سیتا رمن جی، اور یہیں کے بچے اوریہیں کے اراکین پارلیمنٹ، سابق وزرائے اعلیٰ اور حکومت میں میرے ساتھی جناب منوہر لال جی، جناب کرشن پال جی، ہریانہ حکومت میں وزیر شروتی جی، آرتی جی، ایم پی، ایم ایل اے... ملک کے بہت سے ایل آئی سی مراکز سے وابستہ تمام دوست، اور پیارے بھائیو اور بہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایل آئی سی کی بیما سکھی یوجنا کا آغاز کیا

December 09th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پانی پت، ہریانہ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور مالی شمولیت کے اپنے عہد کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن کی ’بیما سکھی یوجنا‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کرنال کی مہارانا پرتاپ ہارٹیکلچرل یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کو با اختیار بنانے کی طرف ایک اور مضبوط قدم اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج مہینے کا 9واں دن ہونے کی وجہ سے خاص تھا کیونکہ ہمارے صحیفوں میں نمبر 9 کو مبارک سمجھا جاتا تھا اور اسے نو درگا کی نو شکلوں سے جوڑا جاتا تھا، جسے نوراتری کے دوران پوجا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ناری شکتی کی پوجا کا دن بھی ہے۔

The BJP has entered the electoral field in Jharkhand with the promise of Suvidha, Suraksha, Sthirta, Samriddhi: PM Modi in Garhwa

November 04th, 12:21 pm

Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive election rally in Garhwa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”

PM Modi campaigns in Jharkhand’s Garhwa and Chaibasa

November 04th, 11:30 am

Prime Minister Narendra Modi today addressed massive election rallies in Garhwa and Chaibasa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”

گجرات کے امریلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 28th, 04:00 pm

اسٹیج پر موجودگجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، مرکز میں میرے ساتھی سی آر۔ پاٹل جی اور گجرات کے میرے بھائی اور بہن، اور آج خاص طور پر امریلی کےمیرے بھائی اور بہن۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریلی، گجرات میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

October 28th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے امریلی میں 4,900 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں ریل، سڑک، پانی اور سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔ ان سے ریاست کے امریلی، جام نگر، موربی، دیو بھومی دوارکا، جوناگڑھ، پور بندر، کچھ اور بوٹاڈ اضلاع کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

مہاراشٹر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 09th, 01:09 pm

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، دیگر تمام معززین اور مہاراشٹر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو...

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

October 09th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر میں 7600 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے پروجیکٹوں میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بین الاقوامی ہوائی اڈے، ناگپور کی اپ گریڈیشن اور شرڈی ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں 10 سرکاری میڈیکل کالجوں کے آپریشنلائزیشن کا بھی آغاز کیا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز(آئی آئی ایس)، ممبئی اور مہاراشٹر کے ودیا سمیکشا کیندر (وی ایس کے) کا افتتاح بھی کیا۔

مہاراشٹر کے واشیم میں زراعت اور مویشی پروری کے شعبے کے اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 12:05 pm

آجیر بھویہ سبھانن سمپورن دیشیتی اوپستھتی مار گور بھئی یاڈی- بھین سین جے سیوا لال، جے سیوا لال۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واشم، مہاراشٹر میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا

October 05th, 12:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے واشیم میں تقریباً 23,300 کروڑ روپے کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات کا آغاز کیا۔ ان اقدامات میں پی ایم-کسان سمان ندھی کی 18ویں قسط کی ادائیگی، نمو شیتکاری مہاسمان ندھی یوجنا کی 5ویں قسط کا آغاز، ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت 7,500 سے زیادہ پروجیکٹوں ، 9,200 فارمر پروڈیوسر تنظیموں، پورے مہاراشٹر میں 19 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے پانچ سولر پارکوں کو وقف کرنا اور مویشیوں کے لیے یونیفائیڈ جینومک چپ اور دیسی جنس پر مبنی سیمین ٹیکنالوجی کا آغاز شامل ہیں۔

وزیر اعظم 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

October 04th, 05:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ واشیم جائیں گے اور تقریباً 11:15 بجے جگدمبا ماتا مندر، پوہرا دیوی میں درشن کریں گے۔ وہ واشیم میں سنت سیوالال مہاراج اور سنت رام راؤ مہاراج کی سمادھیوں پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 11:30 بجے، وزیر اعظم بنجارہ برادری کے شاندار ورثے کو مناتے ہوئے، بنجارہ وراثت میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب، وہ تقریباً 23,300 کروڑ روپے کی مالیت کے زرعی اور مویشی پروری کے شعبے سے متعلق کئی اقدامات کا آغاز کریں گے۔ شام 4 بجے کے قریب، وزیر اعظم تھانے میں 32,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد شام 6 بجے کے قریب، بی کے سی میٹرو اسٹیشن سے، وہ بی کے سی سے آرے جے وی ایل آر، ممبئی تک چلنے والی میٹرو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ بی کے سی اور سانتا کروز اسٹیشنوں کے درمیان میٹرو میں سواری بھی کریں گے۔

سوچھتا ہی سیوا 2024 پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کے اہم نکات

October 02nd, 10:15 am

آج قابل احترام باپو اور لال بہادر شاستری جی کا یوم پیدائش ہے۔ میں بھارت ماتا کے بیٹوں کو بڑے احترام سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن ہمیں ہندوستان کے اس خواب کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا خواب گاندھی جی اور ملک کی دیگر عظیم شخصیات نے دیکھا تھا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےسوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کی

October 02nd, 10:10 am

صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریک میں سے ایک سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2 اکتوبر کو 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر وگیان بھون، نئی دہلی میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے امرت اور امرت ٹو، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور گوبردھن اسکیم کے تحت پروجیکٹوں سمیت 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی صفائی وستھرائی کے پروجیکٹوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا۔ سوچھتا ہی سیوا 2024 کا موضوع ’’سبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘‘ ہے۔

PM Modi's conversation with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra

August 26th, 01:46 pm

PM Modi had an enriching interaction with Lakhpati Didis in Jalgaon, Maharashtra. The women, who are associated with various self-help groups shared their life journeys and how the Lakhpati Didi initiative is transforming their lives.

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 25th, 01:00 pm

مہاراشٹر کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر زراعت، وزیر دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان جی، اسی زمین کی سنتان ، وزراء کی کونسل میں میرے ساتھی، پرتاپ راؤ جادھو، مرکزی حکومت میں ہمارے وزیر جناب چندر شیکھر جی، اسی زمین کی سنتان، بہن رکشا کھڈسے جی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی، دیویندر فڑنویس جی، مہاراشٹر حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، اور بڑی تعداد میں مائیں - بہنیں جو ہمیں آشیرواد دینے آئی ہیں۔ میری نظر جہاں تک پہنچتی ہے یوں لگتا ہے جیسے ماؤں کا سمندر ہو۔ یہ منظر اپنے آپ میں راحت دیتا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن سے خطاب کیا

August 25th, 12:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں لکھپتی دیدی سمیلن میں شرکت کی۔ انھوں نے موجودہ حکومت کی تیسری مدت کے دوران حال ہی میں لکھپتی بننے والے 11 لاکھ نئی لکھپتی دیدی کو سرٹیفکیٹ دیئے اور تہنیت پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے لکھپتی دیدیوں سے بھی بات چیت کی۔ جناب مودی نے 2500 کروڑ روپئے کا ایک گردشی فنڈ جاری کیا جس سے 4.3 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کے تقریباً 48 لاکھ ارکان مستفید ہوئے۔ انھوں نے 5000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کیے جس سے 2.35 لاکھ ایس ایچ جی کے 25.8 لاکھ ممبروں کو فائدہ ہوگا۔ لکھپتی دیدی یوجنا کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ خواتین کو لکھپتی دیدی بنایا جا چکا ہے اور حکومت نے تین کروڑ لکھپتی دیدی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن

July 03rd, 12:45 pm

میں بھی صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے لیے اس بحث میں شامل ہوا ہوں۔ صدر جمہوریہ کے خطاب میں ہم وطنوں کے لیے حوصلہ افزائی بھی تھی، تحریک بھی تھی اور ایک طرح سے سچائی کی راہ بھی دکھائی گئی۔

راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب

July 03rd, 12:00 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے متاثر کن اور حوصلہ افزا خطاب پر صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر جمہوریہ کے خطاب پر تقریباً 70 اراکین نے اپنے خیالات پیش کیے اور وزیراعظم نےان اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

وارانسی، اتر پردیش میں کسان سمان سمیلن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 18th, 05:32 pm

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان، بھاگیرتھ چودھری جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، قانون ساز کونسل کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب بھوپیندر چودھری جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزراء، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے کسان بھائی بہن، کاشی کے میرے اہل خانہ،