وزیر اعظم مودی نے رافیل سودے پر کانگریس کے الزامات کو خارج کیا
January 02nd, 06:02 pm
رافیل سودے پر کانگریس کے تمام الزامات کو خارج کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نےکہا کہ یہ الزام ذاتی طور سے صرف میرے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ میری سرکارکے خلاف الزام ہے۔اگر ذاتی طور سے میرے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ بتائیں کہ کس نے کب کس کو کیا دیا۔جناب ارجیت پٹیل نے ریزرو بینک کے گورنر کی حیثیت سے زبردست کام کیا ہے: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 05:49 pm
سی بی آئی اور آر بی آئی جیسے اداروں پر اپوزیشن کے تبصرے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’کانگریس کو اس معاملے میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ دس طویل برسوں تک وزیر اعظم کے دفتر کو کمزور بنایا گیا اور ایک این اے سی کی تشکیل کی گئی۔ یہ دراصل اداروں کی بے حرمتی کرنا ہے۔ پی ایم او کو بااختیار بنائے جانے کا یہ کون سا عمل تھا؟ مرکزی کابینہ ایک بڑا فیصلہ لیتی ہے اور ایک بڑا لیڈر ایک کانفرنس میں اس فیصلے کی دستاویز کو پھاڑ دیتا ہے، ایک ادارے کے لئے یہ کس طرح کا احترام ہے؟‘‘ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہےکہ ہماری حلیف پارٹیاں پھلیں پھولیں: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 05:32 pm
شیوسینا جیسی حلیف پارٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پارٹیاں کانگریس کے الفاظ چوکیدار چور ہے، دوہرا رہی ہیں۔ ’’2014 میں ہمیں مکمل اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ لیکن ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے، آج بھی جب ہم سرکار چلاتے ہیں تو فیصلہ سازی کے مرحلے پر مکمل اتفاق رائے ہوتا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ریاستوں کی اپنی سطح کی سیاست ہے۔ ہماری اتحادی پارٹیاں ترقی کرنا چاہتی ہیں اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہ ترقی کریں، ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنی اتحادی پارٹیوں کی قیمت پر ترقی کریں۔2019 کے انتخابات عوام بمقابلہ مہاگٹھ بندھن ہوں گے: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 03:03 pm
وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہندوستان کے عوام ہی آئندہ انتخابات کا فیصلہ کریں گے کون عوام کا پسندیدہ ہے اور کون لوگ عوام کی امنگوں اور عزائم کے خلاف ہیں؟ یہی بات ان انتخابات کا معیار ہوگی۔وزیر اعظم نے سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کرنے والے فوجی جوانوں سے اپنی گفتگو کا انکشاف کیا۔
January 02nd, 02:58 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے 28ستمبر 2016 کو سرحد پار سرجیکل اسٹرائیک کرنے والے فوجی جوانوں سے اپنی گفتگو کا انکشاف کیا۔سیاسی تشدد ہماری جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 02:58 pm
سیاسی تشدد پر سوال کے جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سختی کے ساتھ اس طرح کے کاموں کی مزمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ، ’’سرکار کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کرے گی خواہ وہ کوئی بھی پارٹی ہو۔ ہم ہر ایک کو انصاف دلانے کے لئے عہد بستہ ہیں۔‘‘عدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد سرکار کی حیثیت سے ہماری جو بھی ذمہ داری ہے، ہم اس کے لئے کوششیں کرنے کے لئے تیار ہیں: رام مندر پر وزیر اعظم کے تاثرات
January 02nd, 01:43 pm
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے آرڈیننس لائے جانے پر ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتی کاروائی پوری ہونے کے بعد سرکار کی حیثیت سے جو بھی ہماری ذمہ داری ہوگی ہم اس کے لئے کوششیں کرنے کے لئے تیار ہیں۔درمیانہ طبقے کے بارے میں سوچنا ہماری ذمہ داری ہے، اس لئے نہیں کہ وہ ہمیں ووٹ دیتے ہیں، بلکہ ہمارے ملک کے مفاد میں ہے کہ ہم درمیانہ درجے کے بارے میں سوچیں: وزیر اعظم
January 02nd, 01:37 pm
وزیر اعظم مودی نے درمیانہ درجے کے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری کی خاطر سرکار کے ذریعہ کیے جانے والے متعدد اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، ’’درمیانہ درجے کے بارے میں سوچنا ہماری ذمہ داری ہے، اس لئے نہیں کہ وہ ہمیں ووٹ دیتے ہیں بلکہ ان کے بارے میں سوچنا ملک کے مفاد میں بھی ہے۔‘‘جی ایس ٹی سے متعلق تمام فیصلے جی ایس ٹی کونسل میں اتفاق رائے سے لئے گئے ہیں: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 01:36 pm
وزیر اعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران زور دے کر کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق تمام فیصلے ٹیکس کاری کے ایسے واحد نظام سے متعلق ہیں جو دو برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ یہ فیصلے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں سمیت تمام ریاستی سرکاروں سے موصول ہونے والے مراسلات اور شکایات پر جی ایس ٹی کونسل میں اتفاق رائے سے لیے گئے ہیںپہلا کنبہ جس نے ملک پر کئی نسلوں تک حکومت کی آج ضمانت پر باہر ہے: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 01:34 pm
وزیر اعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ان کی سرکار نے کانگریس کے ان اعلیٰ لیڈروں کے خلاف کاروائی کرنے کی کوششیں کی ہیں جو غلط کاموں میں ملوث رہے ہیں۔ کانگریس کے پہلے کنبے پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ چار نسلوں تک ملک پر حکومت کرتے رہے، انہیں آج مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ لوگ ضمانت پر باہر ہیں۔ہم کسانوں کے مسائل کا سد باب کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے تئیں عہد بستہ ہیں: وزیر اعظم مودی
January 02nd, 01:31 pm
وزیر اعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے ذریعہ کسانوں کا قرض معاف کیے جانے کو لالی پاپ کمپنی کا نام دینے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جھوٹ بولنا اور گمراہ کرنا ہی دراصل لالی پاپ کہا جاتا ہے۔ مثلاً یہ کہنا کہ ہم نے کسانوں کے قرض معاف کر دیے ہیں۔۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ ان سرکلرس دیکھئے۔ انہیں گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔‘‘Parliament is a place for debate and discussion: PM Modi
January 01st, 08:45 pm
In an extensive interview to ANI, Prime Minister Narendra Modi spoke on a range on crucial issues concerning the nation. The PM spoke about the upcoming Lok Sabha elections, Mahagatbadhan, Ram Temple, farm loan waivers, surgical strikes, demonetisation, GST, and more.وزیر اعظم مودی کے اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو کے کلیدی نکات
January 01st, 08:31 pm
اے این آئی کو دیے گئے اپنے وسیع انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو درپیش کئی اہم مسائل تفصیل سے گفتگو کی۔ وزیر اعظم مودی نے آنے والے لوک سبھا انتخابات، مہاگٹھ بندھن، رام مندر، کاشتکاروں کی قرض معافی، سرجیکل اسٹرائیک، نوٹ بندی، جی ایس ٹی جیسے کئی موضوعات پر بات چیت کی۔وزیر اعظم مودی نے بے روزگاری ، معیشت، جی ایس ٹی اور این آر سی پر اپوزیشن پر جوابی تنقید کی
August 11th, 10:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ سنیچر کے روز کہا کہ گذشتہ محض ایک مدت کے دوران ایک کروڑ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ اس لئے ملازمتوں کے فقدان کی مہم کو اب بند کر دیا جانا چاہئے۔ اے این آئی کو ایک خصوصی انٹریو کے دوران وزیر اعظم نے این آر سی، جی ایس ٹی، خواتین کو بااختیار بنائے جانے اور ہند ۔ پاک مراسم سمیت متعدد اہم موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔PM Modi's Interview with ANI
May 30th, 02:00 pm
I want to run the government professionally: Narendra Modi
April 17th, 05:17 pm
I want to run the government professionally: Narendra ModiHighlights from Narendra Modi's interview to ANI
April 16th, 11:48 pm
Highlights from Narendra Modi's interview to ANI