To protect Jharkhand's identity, a BJP government is necessary: PM Modi in Gumla

November 10th, 04:21 pm

Kickstarting his rally of the day in Gumla, Jharkhand, PM Modi said, Under Atal Ji's leadership, the BJP government created the states of Jharkhand and Chhattisgarh and established a separate ministry for the tribal community. Since you gave me the opportunity to serve in 2014, many historic milestones have been achieved. Our government declared Birsa Munda's birth anniversary as Janjatiya Gaurav Diwas, and this year marks his 150th birth anniversary. Starting November 15, we will celebrate the next year as Janjatiya Gaurav Varsh nationwide.

PM Modi captivates crowds with impactful speeches in Jharkhand’s Bokaro & Gumla

November 10th, 01:00 pm

Jharkhand’s campaign heats up as PM Modi’s back-to-back rallies boost enthusiasm across the state. Ahead of the first phase of Jharkhand’s assembly elections, PM Modi today addressed two mega rallies in Bokaro and Gumla. He said that there is only one echo among the people of the state that: ‘Roti, Beti, Maati ki pukar, Jharkhand mein BJP-NDA Sarkar,’ and people want BJP-led NDA to come to power in the assembly polls.”

آئی ٹی یو-ورلڈ ٹیلی کمیونی کیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 15th, 10:05 am

میرے کابینی رفقا جیوترادتیہ سندھیا جی، چندر شیکھر جی، آئی ٹی یو کے سکریٹری جنرل، مختلف ممالک کے وزراء، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے تمام وزراء، صنعت کے رہنما، ٹیلی کام کے ماہرین، اسٹارٹ اپس کی دنیا سے تعلق رکھنے والے میرے پیارے نوجوان، ملک اور بیرون ملک سے آئے دیگر معززین، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں آئی ٹی یو ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن سٹینڈرڈائزیشن اسمبلی 2024 کا افتتاح کیا

October 15th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین - ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) 2024 کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے پروگرام کے دوران انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے 8ویں ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی جائزہ لیا ۔

انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

June 27th, 12:53 pm

انڈمان اور نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن

February 07th, 02:01 pm

میں یہاں معزز صدرجمہوریہ کے خطاب کی بحث میں حصہ لینے حاضرہوا ہوں اور میں اپنی طرف سے عزت مآب صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی تقریر کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب

February 07th, 02:00 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 75 واں یوم جمہوریہ ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب کے دوران ہندوستان کی خود اعتمادی کے بارے میں بات کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے روشن مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا اور ہندوستان کے شہریوں کی قابلیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کا ان کے متاثر کن خطاب کے لئے شکریہ ادا کیا جس نے وکست بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے قوم کو رہنمائی فراہم کی۔ وزیر اعظم مودی نے صدر جمہوریہ کے خطاب پر ’شکریہ کی تحریک‘ پر نتیجہ خیز بحث کے لیے ایوان کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا راشٹرپتی جی کے خطاب نے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اعتماد، امید افزا مستقبل اور یہاں کے لوگوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا ۔

انڈومان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

February 02nd, 02:39 pm

انڈومان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر، ایڈمرل (ریٹائر) ڈی کے جوشی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 23rd, 06:31 pm

میرے مرکزی کابینہ کے ساتھی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، اجے بھٹ جی، بریگیڈیئر آر ایس چکارا جی، آئی این اے کے آزمودہ کار لیفٹیننٹ آر مادھون جی، اور میرے پیارے ہم وطنو۔

وزیر اعظم نے لال قلعہ، دہلی میں پراکرم دیوس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا

January 23rd, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے بھارت پرو کا بھی آغاز کیا جو یوم جمہوریہ کی جھانکی اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے مالامال اوربھرپور تنوع کواجاگر کرے گا۔وزیر اعظم نے نیتا جی کے بارے میں تصویروں، پینٹنگز، کتابوں اور مجسموں پر مشتمل نیشنل آرکائیوز کی ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرایکٹو نمائش کا جائزہ لیا اور نیشنل اسکول آف کے ذریعہ پیش کردہ نیتا جی کی زندگی پر پروجیکشن میپنگ کے ساتھ ہم آہنگ ایک ڈرامہ بھی دیکھا۔انہوں نے آزاد ہند فوج – آئی این اے کے واحد حیات سابق فوجی لیفٹیننٹ آر مادھاون، کی عزت افزائی بھی کی ۔پراکرم دیوس 2021 کے بعد سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے،جو کہ جدوجہدآزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ممتاز شخصیات کے گراں قدر تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔

ایودھیا میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، اُن کو وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 30th, 02:15 pm

ایودھیا جی کے تمام لوگوں کو میرا نمسکار! آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش اور ولولہ بہت فطری ہے۔ میں ہندوستان کی مٹی کے ذرے ذرے اور ہندوستان کے لوگوں کا پجاری ہوں اور میں بھی آپ ہی کی طرح اتنا ہی بے چین ہوں۔ ہم سب کا یہ جوش اور ولولہ کچھ دیر پہلے ایودھیا جی کی سڑکوں پر بھی پوری طرح سے نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری ایودھیا نگری ہی سڑک پر اتر آئی ہو۔ میں آپ سب کی اس محبت اور اس آشرواد کے لیے تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے - سیاور رام چندر کی...جئے. سیاور رام چندر کی...جئے سیاور رام چندر کی... جئے سیاور رام چندر کی

وزیر اعظم نے افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

December 30th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 12:35 pm

مودی کی گارنٹی والی گاڑیوں کو لے کر ہر گاؤں میں جو جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے وہ ہندوستان کے کونے کونے میں نظر آ رہا ہے، چاہے وہ شمال ہو، جنوب ہو، مشرق ہو، مغرب ہو، بہت چھوٹے گاؤں ہوں یا بڑے گاؤں وغیرہ، میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اگرگاڑی کا روٹ نہیں بھی ہےتب بھی لوگ گاؤں کی سڑک پر آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور گاڑی کھڑی کر کے تمام معلومات لیتے ہیں، یہ اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔ اورابھی میں نے کچھ فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ جو بات چیت کی ہے اس دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ اس یاترا کے دوران 1.5 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو اپنے تجربات بیان کرنے کا موقع ملا، اور ان تجربات کو ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔ پچھلے 10-15 دنوں میں ،میں نے وقتاً فوقتاً دیکھا ہے کہ گاؤں کے لوگوں کے جذبات کیا ہیں، کیا منصوبے موصول ہوئے ہیں، کیا ان پر پوری طرح عمل ہوا ہے یا نہیں؟ وہ تمام تفصیلات جانتے ہیں۔ جب میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں تو مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے گاؤں کے لوگ ان کے لیے دستیاب سرکاری اسکیموں کا کس طرح بہتر استعمال کرتے ہیں۔ اب دیکھیں اگر کسی کو مستقل مکان مل گیا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اس کی زندگی میں ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔ اگر کسی کو نل سے پانی آتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اب تک ہم پانی کے لیے مشکل میں رہتے تھے، آج ہمارے گھر پانی پہنچ گیا ہے۔ اگر کسی کو بیت الخلا مل جائے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ اسے ایک باعزت گھر مل گیا ہے اور ہم کہتے تھے کہ پرانے زمانے میں بڑے بڑے لوگوں کے گھروں میں بیت الخلاء ہوا کرتے تھے، اب ہمارے گھروں میں بیت الخلاء ہیں۔ تو یہ سماجی وقار کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔ کسی نے مفت علاج کروایا ہے، کسی کو مفت راشن ملا ہے، کسی کو گیس کا کنکشن ملا ہے، کسی کو بجلی کا کنکشن ملا ہے، کسی کا بینک کھاتہ کھلا ہے، کسی کو پی ایم کسان سمان ندھی مل رہی ہے، کسی کو پی ایم کراپ انشورنس مل رہا ہے، پی ایم سواندھی یوجنا کا فائدہ ملاہے،کچھ کو پی ایم سوامتو یوجنا کے ذریعے پراپرٹی کارڈ ملے ہیں، یعنی اگر میں اسکیموں کے نام گنواؤں، تو میں دیکھ رہا تھاکہ چیزیں ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہیں۔ ملک بھر کے دیہاتوں میں کروڑوں خاندانوں کو ہماری حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم سے ضرور فائدہ ہوا ہے۔ اور جب کسی کو یہ فائدہ ملتا ہے تو اس کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ اور جب اعتماد کو تقویت ملتی ہے تو زندگی جینے کی ایک نئی طاقت آجاتی ہے۔ اور اس کے لیے اسے بار بار کسی سرکاری دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ بھیک مانگنے کی ذہنی کیفیت ختم ہوگئی۔ حکومت نے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی اور پھر ان تک فوائد پہنچانے کے لیے اقدامات کئے۔ اسی لیے آج لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب پورا ہونے کی گارنٹی ہے۔

وزیر اعظم نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مستفیدین سے گفت و شنید کی

December 09th, 12:30 pm

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہر گاؤں میں ’مودی کی گارنٹی‘ گاڑی کے لیے دیکھے جانے والے غیر معمولی جوش و خروش کا ذکر کیا۔ تھوڑی دیر پہلے مستفیدین کے ساتھ اپنی گفت و شنید کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سفر کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مستفیدین نے اپنے تجربات درج کیے ہیں۔ انھوں نے مستقل گھر کے فوائد، نل کے پانی ، بیت الخلا، مفت علاج، مفت راشن، گیس کنکشن، بجلی کنکشن، بینک اکاؤنٹ ، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم سواندھی یوجنا اور پی ایم سوامیتو پراپرٹی کارڈ کے فوائد کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے گاؤوں کے کروڑوں کنبوں کو بار بار کسی سرکاری دفتر کا دورہ کیے بغیر حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے مستفیدین کی نشاندہی کی اور پھر انھیں فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب تکمیل کی گارنٹی ہے۔

کابینہ نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کو منظوری دی

November 29th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم جے اے این ایم اے این) کو کل 24,104 کروڑ روپے (مرکزی حصہ: 15,336 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ: 8,768 کروڑ روپے) کی منظوری دے دی ہے تاکہ 9 وزارتوں کے ذریعے 11 اہم دخل اندازیوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ وزیر اعظم نے کھنٹی سے جنجاتیہ گورو دیوس پر ابھیان کا اعلان کیا تھا۔

PM Modi delivers powerful speeches at public meetings in Taranagar & Jhunjhunu, Rajasthan

November 19th, 11:03 am

PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed public meetings in Taranagar and Jhunjhunu. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”

ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈہ، پورٹ بلیئر کے نئے مربوط ٹرمینل کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 18th, 11:00 am

آج کا یہ پروگرام بھلے ہی پورٹ بلیئر میں ہو رہا ہے، لیکن اس پر پورے ملک کی نظریں ہیں۔ طویل عرصے سے انڈمان نکوبار کے لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ویر ساوکر ایئرپورٹ کی کیپسٹی بڑھائی جائے۔ اور پچھلے جو ہمارے رکن پارلیمنٹ تھے، وہ تو ہر ہفتے میرے چیمبر میں آ کرکے اسی کام کے لیے لگے رہتے تھے۔ تو آج وہ بہت خوش نظر آ رہے ہیں اور میں ٹی وی پر سب میرے پرانے ساتھیوں کو دیکھ رہا ہوں۔ اچھا ہوتا میں آج آپ کے درمیان آ کر کے اس جشن میں شریک ہوتا۔ لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں آ پایا، لیکن آپ سب کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا ہوں۔ خوشی سے بھرا ہوا ماحول میں محسوس کر رہا ہوں۔

وزیراعظم نے پورٹ بلیئرمیں ویرساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا

July 18th, 10:30 am

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ پورٹ بلیئرمیں ویرساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی نئی مربوط ٹرمنل عمارت کاافتتاح کیا۔نئی ٹرمنل عمارت تقریبا710کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اوریہ عمارت سالانہ لگ بھگ 50لاکھ مسافروں کی آمدورفت کی سہولت کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انڈیا ٹوڈے کانکلیو کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 11:17 pm

انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں جڑے سبھی معززین کو میرا نمسکار۔ ملک اور بیرونِ ملک سے جو ناظرین-قارئین، ڈجیٹل طریقے سے ہمارے ساتھ جڑے ہیں، ان کا بھی خیرمقدم۔ مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ اس کانکلیو کا موضوع ہے – دی انڈیا مومنٹ۔ آج دنیا کے بڑے ماہر اقتصادیات، تجزیہ کار، مفکرین، سبھی یہ کہتے ہیں کہ ، ایک آواز ہو کر کہتے ہیں کہ ’یہ بھارت کا وقت ہے‘۔ لیکن جب انڈیا ٹوڈے گروپ یہ پرامیدی ظاہر کرتا ہے، تو یہ اور خاص ہے۔ ویسے میں نے 20 مہینے قبل لال قلعہ سے کہا تھا- یہی سمے ہے، صحیح سمے ہے۔ لیکن یہاں پہنچتے پہنچتے 20 مہینے لگ گئے۔ تب بھی جذبہ یہی تھا – دس اِز انڈیاز مومنٹ۔

وزیر اعظم کا انڈیا ٹوڈے کانکلیو سے خطاب

March 18th, 08:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کانکلیو کے لیے منتخب کردہ تھیم - ’دی انڈیا مومنٹ‘ پر مسرت کا اظہار کیا اورکہا کہ دنیا کے بہترین ماہرین اقتصادیات، تجزیہ کار اور مفکرین بیک آواز کہتے ہیں کہ یہ واقعی ہندوستان کا وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا ٹوڈے گروپ نے وہی امید ظاہر کی ہے جو اسے اور بھی خاص بناتا ہے۔ 20 مہینے پہلے لال قلعہ سے اپنے خطاب کو یاد کرتے ہوئے جہاں وزیر اعظم نے کہا تھا یہی وقت ہے اور یہ صحیح وقت ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہندوستان کا وقت ہے۔