ایودھیا میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے، اُن کو وقف کرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 30th, 02:15 pm

ایودھیا جی کے تمام لوگوں کو میرا نمسکار! آج پوری دنیا 22 جنوری کے تاریخی لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ ایسے میں ایودھیا کے لوگوں میں یہ جوش اور ولولہ بہت فطری ہے۔ میں ہندوستان کی مٹی کے ذرے ذرے اور ہندوستان کے لوگوں کا پجاری ہوں اور میں بھی آپ ہی کی طرح اتنا ہی بے چین ہوں۔ ہم سب کا یہ جوش اور ولولہ کچھ دیر پہلے ایودھیا جی کی سڑکوں پر بھی پوری طرح سے نظر آ رہا تھا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے پوری ایودھیا نگری ہی سڑک پر اتر آئی ہو۔ میں آپ سب کی اس محبت اور اس آشرواد کے لیے تہہ دل سے ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بولئے - سیاور رام چندر کی...جئے. سیاور رام چندر کی...جئے سیاور رام چندر کی... جئے سیاور رام چندر کی

وزیر اعظم نے افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

December 30th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

دہرہ دون سے دہلی کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 11:30 am

اتراکھنڈ کے گورنر محترم گرمیت سنگھ جی، اتراکھنڈ کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم پشکر سنگھ دھامی، وزیر ریل اشونی ویشنو، حکومت اتراکھنڈ کے وزراء، مختلف ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، میئر، ضلع پریشد کے ممبران، دیگر حضرات، اور اتراکھنڈ کے میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں، اتراکھنڈ کے سبھی لوگوں کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کی بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نے دہرہ دون سے دہلی تک کی وندے بھارت ایکسپریس کو، جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

May 25th, 11:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہرہ دون سے دہلی تک آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اُن ریل سیکشنوں کو بھی ملک کے نام وقف کیا، جن کی حال ہی میں بجلی کاری کی گئی۔ انہوں نے اترا کھنڈ کو ایسی ریاست قرار دیا، جہاں 100 فیصد ریل ریاستوں کی بجلی کاری کی جاچکی ہے۔