سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دیوس 2024 میں شرکت کریں گے

September 30th, 08:59 pm

صفائی کے لیے سب سے اہم عوامی تحریکوں میں سے ایک - سوچھ بھارت مشن - کے آغاز کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پروزیر اعظم جناب نریندر مودی 155 ویں گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو صبح 10 بجے نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں سوچھ بھارت دیوس 2024 پروگرام میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے 44ویں پرگتی میٹنگ کی صدارت کی

August 28th, 06:58 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی شمولیت کے ساتھ فعال حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم یعنی ’پرگتی‘ کے 44ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ تیسری مدت کار میں پہلی میٹنگ تھی۔

شہری منصوبہ بندی ،ترقی اور صاف صفائی سے متعلق مرکزی بجٹ کے بعد کے ویبنار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 01st, 10:20 am

بدقسمتی ہے کہ آزادی کے بعد بھی ہمارے ملک میں چند منصوبہ بند شہر بنے ۔ آزادی کے 75 برسوں میں ملک میں 75 نئے اوربڑے منصوبہ بند شہر بنے ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر کچھ مختلف ہوتی لیکن اب اکیسویں صدی میں جس طرح ہندوستان تیز رفتاری سے ترقی کررہا ہے ، آنے والے وقت میں ہندوستان میں دیگر نئے شہر کی ضرورت ہوگی۔

وزیر اعظم نے ‘شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی’ پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا

March 01st, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 'منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہری ترقی' کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ یہ 12 پوسٹ بجٹ ویبینار کی سیریز کا چھٹا ویبینارہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

لکھنؤ میں آزادی @75 کانفرنس اور ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن

October 05th, 10:31 am

اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل جی ، مرکزی کابینہ میں میری ساتھے اور لکھنؤ کے ہی رکن پارلیمنٹ ، ہمارے سینئر ساتھی، جناب راج ناتھ سنگھ جی ، جناب ہردیپ سنگھ پوری جی ، مہندر ناتھ پانڈے جی ، یہاں کے مقبول وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیراعلی جناب کیشو پرساد موریہ جی ، جناب دنیش شرما جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ، جناب کوشل کشور جی ، ریاستی حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، ملک کے مختلف حصوں کے تمام معزز وزراء، دیگر تمام معززین اور اترپردیش کے میرے پیارے بہنوں اور بھائیو!

وزیراعظم نے لکھنؤ میں'آزادی@75 - نئے شہری بھارت: شہری منظر نامے کو تغیر سے ہمکنار کرنے'کے مقصد سے منعقدہ کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا

October 05th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں'آزادی@75-نئے شہری بھارت: شہرے منظر نامے کو تغیر سے ہمکنار کرنے'کے مقصد سے منعقدہ کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء جناب راج ناتھ سنگھ ، جناب ہردیپ پوری ، جناب مہندر ناتھ پانڈے ، جناب کوشل کشور، اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 اور امرت 2.0 کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 01st, 11:01 am

نمسکار! پروگرام میں میرے ساتھ موجود کابینہ کے میرے ساتھی جناب ہردیپ سنگھ پوری جی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، جناب پرلہاد سنگھ پٹیل جی، جناب کوشل کشور جی، جناب بنشیشور جی، سبھی ریاستوں کے موجود وزراء، اربن لوکل باڈیز کے میئرس اور چیئر پرسن، میونسپل کمشنرز، سووچھ بھارت مشن کے، امرت یوجنا کے آپ سبھی سارتھی، خواتین و خضرات!

وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 اور امرُت 2.0 کا آغاز کیا

October 01st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یہاں سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 اوراٹل مشن فار ری جیوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن2.0 (امرُت 2.0مشن)کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ، جناب گجیندر سنگھ شیکاوت ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل ، جناب کوشل کشور ،جناب بشویشورتوڈو ، ریاستوں کے وزراء ، میئر اور اربن لوکل باڈیز کے چیئرپرسن اور میونسپل کمشنر موجود تھے۔

وزیراعظم یکم اکتوبر کو سووچھ بھارت مشن۔ اربن۔ 2.0 اور امرت 2.0 کا آغاز کریں گے

September 30th, 01:45 pm

ایک تاریخی پہل کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2021 کو دن میں گیارہ بجے نئی دلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے مقام پر سووچھ بھارت مشن۔ اربن 2.0 اور اٹل مشن برائے احیاء اور شہری تغیر۔2.0 کا آغاز کریں گے۔