بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور کامرس و تجارت کے شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 06th, 06:31 pm
آج ملک میں جو حکومت ہے، ریاستوں میں جو حکومتیں ہیں ، وہ کاروباری دنیا کی ضروریات کو سمجھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ خود انحصار ہندوستان ، اس مہم کے تحت تعمیل میں بہت سی نرمیاں دی گئی ہیں۔ اس سے معاشی سرگرمیوں کو چلانے میں آسانی ہوئی ہے۔ 3 لاکھ کروڑ روپے کی ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم نے ایم ایس ایم ای اور دیگر متاثرہ شعبوں کو راحت دی ہے۔ بحالی اور نشو و نما کی حوصلہ افزائی کے لیے حال ہی میں مزید 1.5 لاکھ کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے بیرونی ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور تجارت و کامرس کے شعبے کے متعلقین سے بات چیت کی
August 06th, 06:30 pm
نئی دہلی، 6 اگست 2021، اپنے قسم کی پہلی پہل کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بیرونی ممالک میں ہندوستانی مشنوں کے سربراہان اور تجارت و کامرس کے شعبے کے متعلقین سے بات چیت کی۔ کامرس کے مرکزی اور اور امور خارجہ کے وزیر بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔ بات چیت میں 20 سے زیادہ محکموں کے سیکریٹریوں ، ریاستی حکومت کے افسران، ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور چیمبرس آف کامرس کے ارکان نے بھی شرکت کی۔