آندھرا پردیش کے امراوتی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 02nd, 03:45 pm

آج جب میں امراوتی کی اس مقدس سرزمین پر کھڑا ہوں تو مجھے صرف ایک شہر نظر نہیں آتا، میں ایک خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھرا۔ امراوتی وہ سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ایک ساتھ چلتی ہے۔ جہاں بدھ مت کی وراثت کا امن بھی ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کی توانائی بھی۔ آج یہاں تقریباً 60 ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے صرف ٹھوس تعمیرات ہی نہیں ہیں بلکہ یہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی یافتہ ہندوستان کی امیدوں کی مضبوط بنیاد بھی ہیں۔ میں بھگوان ویربھدر، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کے قدموں میں جھکتا ہوں اور آندھرا پردیش کے معزز لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔ میں وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو گارو اور پون کلیان جی کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح کیا

May 02nd, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج امراوتی، آندھرا پردیش میں 58,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امراوتی کی مقدس سرزمین پر کھڑے ہو کر وہ صرف ایک شہر نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ ایک ایک نئی امراوتی، ایک نیا آندھراکا خواب پورا ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں ۔امراوتی ایک ایسی سرزمین ہے جہاں روایت اور ترقی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، اپنے بدھ مت کے ورثے کے امن اور ترقی یافتہبھارت کی تعمیر کی توانائی دونوں کو اپناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج، پراجکٹس کے لیے سنگ بنیادرکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ہے، اور یہ پروجیکٹ صرف کنکریٹ ڈھانچے کے بارے میں نہیں ہیں بلکہ آندھرا پردیش کی امنگوں اور ترقی کے لیےبھارت کے وژن کی مضبوط بنیاد ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بھگوان ویربھدرا، بھگوان امرلنگیشور اور تروپتی بالاجی کی پوجا کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو اورنائب وزیر اعلیٰجناب پون کلیان سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے

April 30th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم اور 2 مئی کو مہاراشٹر، کیرالہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ یکم مئی کو ممبئی جائیں گے اور صبح تقریباً 10:30 بجے ورلڈ آڈیو ویژوئل اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) کا افتتاح کریں گے۔

کابینہ نے 6,798 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ دو پروجیکٹوں کو منظوری دی اور کنیکٹیویٹی فراہم کرنے، سفر میں آسانی پیدا کرنے، لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے، تیل کی درآمد کو کم کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ان پروجیکٹوں کو 5 سالوں میں مکمل کیا جائے گا

October 24th, 03:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے تقریباً 6,798 کروڑ روپے کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ وزارت ریلوے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

PM in Andhra Pradesh on Vijaya Dashami

October 22nd, 10:37 pm



Urban development should be taken up as an opportunity not as a challenge: PM at foundation ceremony of 'Amravati' in Andhra Pradesh

October 22nd, 04:09 pm



PM lays foundation stone of Amaravati

October 22nd, 03:05 pm