اتر پردیش کے وارانسی، میں مختلف پروجیکٹوں کو وقف کیے جانے اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 24th, 05:42 pm

نوراتری کا مقدس وقت ہے، آج ماں چندر گھنٹہ کی پوجا کا دن ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج اس مبارک موقع پر میں کاشی کی سرزمین پر آپ سب کے درمیان موجود ہوں۔ ماں چندر گھنٹہ کے آشیرواد سے آج بنارس کی خوشیوں اور خوشحالی میں ایک اور باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہاں پبلک ٹرانسپورٹ روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ بنارس کی ہمہ جہت ترقی سے متعلق سینکڑوں کروڑ روپے کے دیگر پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان میں پینے کا پانی، صحت، تعلیم، گنگا جی کی صفائی، سیلاب کنٹرول، پولیس کی سہولت، کھیلوں کی سہولت، اس طرح کے بہت سے منصوبے شامل ہیں۔ آج یہاں آئی آئی ٹی بی ایچ یو میں 'سینٹر آف ایکسیلنس آن مشین ٹولز ڈیزائن' کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ یعنی بنارس کو ایک اور عالمی معیار کا ادارہ ملنے والا ہے۔ ان سبھی پروجیکٹوں کے لیے بنارس کے لوگوں کو ، پوروانچل کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔

وزیراعظم نےاترپردیش کے شہر وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں وقف کیا

March 24th, 01:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں 1780 کروڑ روپئے سے زیادہ کی مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورانہیں وقف کیا ۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں وارانسی کینٹ اسٹیشن سے گودولیا تک پیسنجر روپ وے ، نمامی گنگا اسکیم کے تحت بھگوان پور میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سگرا اسٹیڈیم فیز 2 اور 3 کی ازسرنوترقی کا کام، اسروار گاؤں ، سیواپوری میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ جو کہ ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعہ تعمیر کیا جائے گا، بھرتھرا گاؤں میں ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر، چینجنگ روم کے ساتھ تیرتی ہوئی جیٹی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے جل جیون مشن کے تحت پینے کے پانی کی 19 اسکیموں کو بھی وقف کیا جس سے 63 گرام پنچایتوں کے 3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشن کے تحت پینے کے پانی کی 59 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی گریڈنگ، سارٹنگ اور پروسیسنگ کے لیے کرکھیاوں میں ایک مربوط پیک ہاؤس بھی وقف کیا۔ انہوں نے وارانسی اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو بھی وقف کیا۔