آل انڈیا پریزائیڈنگ افسروں کی کانفرنس میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 27th, 04:00 pm

لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا جی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش جی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے جی، اسمبلی اسپیکر راہل نرویکر جی ، ملک کی مختلف قانون ساز اسمبلیوں کے پریزائیڈنگ افسران،

وزیر اعظم کا آل انڈیا پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس سے خطاب

January 27th, 03:30 pm

دستور ساز اسمبلی سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ، ’’ہماری دستور ساز اسمبلی سے سیکھنے کے لیے ہمارے لیے بہت کچھ ہے۔ دستور ساز اسمبلی کے ارکان کی ذمہ داری تھی کہ وہ مختلف خیالات، موضوعات اور آراء کے درمیان اتفاق پیدا کریں اور وہ اس پر پورا اترے۔‘‘ پریزائیڈنگ افسروں کے رول پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ ایک بار پھر دستور ساز اسمبلی کے نظریات سے تحریک حاصل کریں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اپنے متعلقہ ادوار میں ایک ایسی وراثت چھوڑنے کی کوشش کریں جو آنے والی نسلوں کے لیے کو متاثر کرسکے۔

بیاسیویں آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 17th, 10:21 am

پروگرام میں ہمارے ساتھ موجود لوک سبھا کے قابل احترام اسپیکر جناب اوم برکا جی، راجیہ سبھا کے قابل احترام ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش جی، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر جی، ہماچل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جناب مکیش اگنی ہوتری جی، ہماچل اسمبلی کے اسپیکر جناب وپن سنگھ پرمار جی، ملک کے متعدد ایوانوں کے پریزائڈنگ افسران اور معزز خواتین و حضرات!

وزیراعظم نے کل ہندپرزائیڈنگ افسروں کی 82ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

November 17th, 10:20 am

نئی دہلی ، 17نومبر:وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کل ہند پرزائیڈنگ افسرو ں کی 82ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر ،ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین بھی موجودتھے ۔

وزیراعظم 17 نومبر کو 82 ویں آل انڈیاپریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

November 15th, 09:59 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 17 نومبر 2021 کوصبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 82 ویں آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔