کاوارتی، لکشدیپ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 03rd, 12:00 pm

آج لکشدیپ کی صبح دیکھ کر جی خوش ہوگیا۔ لکشدیپ کی خوبصورتی کو لفظوں میں سمیٹنا بہت مشکل ہے۔ اس بار مجھے اگتی، بنگارام اور کاوارتی میں آپ سبھی پریوار جنوں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ لکشدیپ کا زمینی رقبہ بھلے ہی چھوٹا ہو لیکن لکشدیپ کے لوگوں کا دل سمندر کی طرح بڑا ہے۔ آپ کے خلوص اور آپ کے آشیرواد سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نےلکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

January 03rd, 11:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکشدیپ کے کاوارتی میں 1150 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبے ٹیکنالوجی، توانائی، آبی وسائل، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت اسکولی طلباء کو سائیکلیں دیں۔ انہوں نے کسانوں اور ماہی گیرمستفیدین کو پی ایم کسان کریڈٹ کارڈ بھی دئیے۔