وزیر اعظم نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی

December 05th, 08:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے جناب ایکناتھ شندے اور جناب اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھی مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نے مہاراشٹر میں مزید ترقی کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔