نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا گیانا کا سرکاری دورہ (نومبر 21-19، 2024)
November 20th, 09:55 pm
اس موضوع پر تعاون میں خام تیل کی سورسنگ، قدرتی گیس کے شعبے میں اشتراک ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صلاحیت سازی اور پوری ہائیڈرو کاربن ویلیو چین میں مہارت کو مشترک کرنا شامل ہے۔قدرتی کاشت کاری سے متعلق قومی کنکلیو میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
December 16th, 04:25 pm
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی، وزیر داخلہ و وزیر تعاون جناب امت بھائی شاہ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر جی، گجرات کے وزیر اعلی بھوپندر بھائی پٹیل جی، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی، دیگر تمام معززین، میرے کسان بھائیو اور بہنو، ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں جڑے میرے کسان بھائی بہن، ملک کے زراعت کے شعبے سے جڑے افراد۔ آج کھیتی باڑی کے لیے ایک بہت اہم دن ہے۔ میں نے ملک بھر کے کسان ساتھیوں پر زور دیا تھا کہ وہ قدرتی کاشت کاری کے قومی کنکلیو میں شامل ہوں۔ اور جیسا کہ وزیر زراعت تومر جی نے ابھی بتایا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے تقریباً 8 کروڑ کسان ٹکنالوجی کے ذریعے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام کسان بھائیوں اور بہنوں کا خیرمقدم کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آچاریہ دیوورت جی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آج ایک طالب علم کی طرح بہت غور سے ان کی بات سن رہا تھا۔ میں خود کسان نہیں ہوں، لیکن بہت آسانی سے سمجھ پا رہا تھا کہ قدرتی زراعت کے لیے کیا ضروری ہے، کیا کرنا ہے، بہت آسان الفاظ میں انھوں نے سمجھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ رہ نمائی، اور میں جان بوجھ کر آج سارا وقت ان کی بات سننے بیٹھا تھا، کیوں کہ میں جانتا تھا کہ انھوں نے جو کام یابیاں حاصل کی ہیں انھوں نے اس تجربے کو کام یابی سے آگے بڑھایا ہے۔ ہمارے ملک کے کسان اپنے فائدے کے اس نکتے کو کبھی کم نہیں سمجھیں گے، اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔وزیراعظم نے قدرتی فارمنگ پر قومی کانفرنس میں کسانوں سے خطاب کیا
December 16th, 10:59 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قدرتی کھیتی پر قومی کانفرنس میں کسانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب امت شاہ، جناب نریندر سنگھ تومر، گجرات کے گورنر، گجرات اور اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم 16 دسمبر کو زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی پر منعقد ہونے والی قومی کانفرنس کے دوران کسانوں سے خطاب کریں گے
December 14th, 04:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی کے موضوع پر 16 دسمبر 2021 کو صبح 11 بجے گجرات کے آنند میں منعقد ہونے والی قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں قدرتی کاشتکاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کسانوں کو، قدرتی طریقے سے کی جانے والی کاشتکاری کے فوائد سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرائی جائیں گی۔