ماریشس کے وزیر اعظم محترم پروِند جگن ناتھ کے ساتھ اگلیگا جزائر میں فضائی پٹی اور جیٹی کے مشترکہ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 29th, 01:15 pm
گزشتہ 6 مہینوں میں وزیر اعظم جگن ناتھ اور میری یہ پانچویں ملاقات ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک، مضبوط اور منفرد شراکت داری کا ثبوت ہے۔ ماریشس ہماری پڑوسی پہلے پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ ماریشس ہمارے وژن ساگر کے تحت ہمارا خصوصی شراکت دار ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے رکن کے طور پر، ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ پچھلے 10 سالوں میں ہمارے تعلقات میں بے مثال رفتار آئی ہے۔ ہم نے باہمی تعاون میں نئی بلندیاں حاصل کی ہیں۔ ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو ایک نئی شکل دی گئی ہے۔ ہمارے لوگ پہلے ہی زبان اور ثقافت کے سنہرےدھاگوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے، ہم نے یوپی آئی اورروپے کارڈ جیسے اقدامات کے ذریعے جدید ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کی ہے۔وزیر اعظم اور ماریشس کے وزیر اعظم نے ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کیا
February 29th, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب جناب پروِند جگناتھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے چھ پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح بھارت اور ماریشس کے درمیان مضبوط اور دہائیوں پرانی ترقیاتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ مین لینڈ ماریشس اور اگالیگا جزیرے کے درمیان بہتر رابطے کی مانگ کو پورا کرے گا، بحری سیکورٹی کو مستحکم کرے گا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ ان پروجیکٹوں کا افتتاح اہم ہے، کیونکہ یہ 12 فروری 2024 کو دونوں رہنماؤں کے ذریعہ ماریشس میں یو پی آئی اور رو-پے کارڈ خدمات کے حالیہ آغاز کے بعد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوند جگناتھ 29 فروری کو ماریشس کے اگالیگا جزیرے پر مشترکہ طور پر نئی ہوائی پٹی اور ایک جیٹی کا افتتاح کریں گے
February 27th, 06:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم، عالی جناب پراوند جگناتھ، مشترکہ طور پر 29 فروری 2024 کو دوپہر 1 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ماریشس کے اگالیگا جزیرے میں چھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ منصوبوں کے ساتھ نئی ہوائی پٹی اور سینٹ جیمز جیٹی کا افتتاح کریں گے۔