وزیر اعظم نے اے ای ایم سنگا پور کا دورہ کیا

September 05th, 12:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے عزت مآب وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے ہمراہ سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سنگاپور کی ایک سرکردہ کمپنی اے ای ایم کا دورہ کیا۔ انہیں عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں اے ای ایم کے کردار، اس کے آپریشنز اور ہندوستان کے لیے منصوبوں کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ سنگاپور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن نے سنگاپور میں سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے فروغ اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کے مواقع کے بارے میں تفصیل بتائی۔ اس موقع پر مذکورہ سیکٹر کےسنگاپور کی کئی دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے سنگاپور کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کو 11-13 ستمبر 2024 کے درمیان گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی سیمی کان انڈیا نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔