کووِڈ-19صف اول کے کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 18th, 09:45 am

کورونا کے خلاف عظیم جنگ میں آج ایک اہم ترین مہم کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے دوران ملک میں ہزاروں پروفیشنلس، اسکل ڈولپمنٹ مہم سے جڑے۔ اس کوشش نے ملک کو کورونا سے مقابلہ کرنے کی طاقت دی۔ اب کورونا کی دوسری لہر کے بعد جو تجربات حاصل ہوئے ہیں، وہ تجربات آج کے اس پروگرام کی اہم وجہ بنے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر میں ہم لوگوں نے دیکھا کہ کورونا وائرس کا تبدیل ہونا اور بار بار اس کی بدلتی شکل کس طرح کے چیلنجز ہمارے سامنے لا سکتی ہے۔ یہ وائرس ہمارے درمیان ابھی بھی ہے اور جب تک یہ ہے، اس کے میوٹیٹ(تبدیل) ہونے کا امکان بھی زندہ ہے۔ اس لیے ہر علاج، ہر احتیاط کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ملک کی تیاریوں کو اور زیادہ بڑھانا ہوگا۔ اسی ہدف کے ساتھ آج ملک میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے1 لاکھ ہر اول کارکنان تیار کرنے کی بہت بڑی مہم شروع ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کووِڈ ۔19 ہراول کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق تیار کیا گیا کریش کورس پروگرام لانچ کیا

June 18th, 09:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کووِڈ19 ہراول دستے کے کارکنان کے لئے سہولت کے مطابق ڈھالے گئے کریش کورس پروگرام کو لانچ کیا۔یہ تربیتی پروگرام 26 سے زائد ریاستوں میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر چلایا جائے گا۔ تقریباً ایک لاکھ ہراول دستے کے کارکنان کو اس پہل قدمی کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے اور متعدد دیگر مرکزی وزراء، ریاستوں کے وزراء، ماہرین اور دیگر شراکت دار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعظم 18 جون کو کووِڈ19 کے معالجے سے مربوط ہراول کارکنان کے لئے مخصوص کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے

June 16th, 02:33 pm

نئی دہلی، 16 جون 2021:وزیر اعظم جناب نریند رمودی 18 جون 2021 کودن 11 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کووِڈ 19 فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ریاست بھر میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا۔ اس آغاز کے بعد وزیر اعظم کا خطبہ ہوگا۔ ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔