کیرالہ میں وکرم سارا بھائی خلائی مرکز میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 12:24 pm
اپنے بہادر ساتھیوں کے اعزاز میں، آئیے ہم سب کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا عزت افزائی کریں۔ بھارت ماتا کی جئے!وزیر اعظم نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا
February 27th, 12:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ کے تھرواننت پورم میں وِکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی)کا دورہ کیا اور تقریباً 1800 کروڑ روپے کے خلائی بنیادی ڈھانچے کےتین اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹا میں ایس ایل وی انٹیگریشن فیسیلٹی(پی آئی ایف)شامل ہے۔ مہندرگیری میں اِسروکے پروپلشن کمپلیکس میں نئی ’سیمی کرایوجینکس انٹیگریٹڈ انجن اور اسٹیج ٹیسٹ کی سہولت‘ اوروی ایس ایس سی تھرواننت پورم میں’ٹرائیسونک ونڈ ٹنل بھی شامل ہیں۔ جناب مودی نے گگن یان مشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور نامزد کردہ چار خلابازوں کو ’خلائی بازوں کے پنکھ‘عطا کیے۔ نامزد کردہ خلابازوں میں گروپ کیپٹن پرشانتھ بالاکرشنن نائر، گروپ کیپٹن اجیت کرشنن، گروپ کیپٹن انگد پرتاپ اور وِنگ کمانڈر شوبھانشو شکلا شامل ہیں۔ایودھیا جی میں شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 22nd, 05:12 pm
عقیدت مند منچ، تمام سنتوں اور رشیوں، یہاں موجود دنیا کے کونے کونے میں ہم سب کے ساتھ جڑے ہوئے تمام رام بھکت، آپ سب کو پرنام، سب کو رام رام۔وزیر اعظم نے ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کی
January 22nd, 01:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا، اتر پردیش میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا (تقدس) کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ان شرم جیویوں سے بات چیت کی جنہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کی
January 07th, 08:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 58ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر اعظم نے آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل پر پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا
January 06th, 05:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی پہلی سولر تحقیقی سیٹ لائٹ آدتیہ-ایل 1 کے اپنی منزل تک پہنچنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم كی جموں و کشمیر کے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت
December 24th, 07:28 pm
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء نے بے تكلفانہ اور غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔ہماچل پردیش کے لیپچامیں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 12th, 03:00 pm
یہ بھارت ماتا کی جئےکے نعرے کی گونج، یہ ہندوستانی فوجوں اور سیکورٹی افواج کی بہادری کا یہ اعلان، یہ تاریخی سرزمین، اور دیوالی کا یہ مقدس تہوار۔ یہ ایک حیرت انگیز اتفاق ہے، یہ ایک شاندار اتحاد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اطمینان اور خوشی سے معمور یہ لمحہ میرے، آپ اور ہم وطنوں کے لیے دیوالی کی نئی روشنی لائے گا۔ جب میں آپ سب کے ساتھ، تمام ہم وطنوں کے ساتھ، سرحد سے، آخری گاؤں سے، جسے میں اب پہلا گاؤں کہتا ہوں، وہاں ہماری سیکورٹی فورسز تعینات ہیں،ان کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی بہت خاص ہوجاتی ہے۔ میری طرف سے ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے لیپچا میں بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی
November 12th, 02:31 pm
جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دیوالی کے تیوہار کا امتزاج اور جوانوں کی ہمت و بہادری کی ستائش کی بازگشت ملک کے ہر شہری کے لیے آگہی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بھارت کے سرحدی علاقوں ، جو ملک کے آخری گاؤں ہے اور جنہیں اب پہلا گاؤں سمجھا جاتا ہے، کے جوانوں کو دیوالی کی نیک ترین خواہشات پیش کیں۔وزیراعظم نے گگن یان مشن کی تیاری کا جائزہ لیا
October 17th, 01:53 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان کے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندستان کی خلائی تحقیقی کوششوں کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ہے۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 24th, 03:53 pm
اس تقریب میں مختلف ریاستوں کے گورنر، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی، مرکزی کابینہ کے میرے ارکان، ریاستوں کے وزرا، ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، دیگر عوامی نمائندے اور میرے اہل خانہ !وزیر اعظم نے نو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
September 24th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں ملک بھر میں رابطہ کو بہتر بنانے اور ریل مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک قدم ہے۔ جن نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:وزیر اعظم نے اولین شمسی مشن آدتیہ ایل۔1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی
September 02nd, 02:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے اولین شمسی مشن، آدتیہ ۔ ایل1 کے کامیاب آغاز کے لیے اسرو کے سائنس داں اور انجینئر حضرات کو مبارکباد پیش کی ہے۔