وزیر اعظم نے اساطیری شخصیت راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

December 14th, 11:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اساطیری شخصیت جناب راج کپور کو ان کی پیدائش کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایک صاحب بصیرت فلم ساز، اداکار اور ابدی شو مین کے طور پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے جناب راج کپور کو نہ صرف ایک فلم ساز بتایا بلکہ انہیں ایک ثقافتی سفیر بھی قرار دیا جو بھارتی سنیما کو مطلع عالم تک لے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی کئی پیڑھیاں ان سے بہت کچھ سیکھ سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا

November 10th, 05:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک مشہور فلمی شخصیت ، تھرو دِلّی گنیش کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ تھرو گنیش جو کہ بہترین اداکارانہ صلاحیت کے حامل تھے، انہیں ہر کردار کی گہرائی میں جانے اور مختلف پیڑھیوں سے تعلق رکھنے والے ناظرین کے ساتھ جڑنے کی ان کی اہلیت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔