ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وکست بھارت یاترا پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 27th, 12:45 pm
وکست بھارت کے عہد سے جڑنے اور ہم وطنوں کو جوڑنے کی یہ مہم مسلسل پھیل رہی ہے، دور دراز کے دیہاتوں تک پہنچ رہی ہے اور غریب سے غریب عوام کو جوڑ رہی ہے۔ گاؤں کے نوجوان ہوں، خواتین ہوں، بزرگ شہری ہوں، آج سب مودی کی گاڑی کا انتظار کرتے ہیں اور مودی کی گاڑی کے پروگرام کے انتظامات بھی کرتے ہیں۔ اور اس لیے میں اس عظیم مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آپ تمام ہم وطنوں، خاص کر اپنی ماؤں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نوجوانوں کی توانائی اس میں شامل ہے، نوجوانوں کی طاقت اس میں شامل ہے۔ تمام نوجوان بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کچھ جگہوں پر کسانوں کے پاس کھیتوں میں کچھ کام کرنے کا وقت ہوتا ہے، پھر بھی جب گاڑی ان کے مقام پر پہنچتی ہے تو وہ چار چھ گھنٹے کے لیے کاشتکاری کا کام چھوڑ کر اس پروگرام میں شامل ہو جاتے ہیں۔ تو ایک طرح سے گاؤں -گاؤں میں ترقی کا بہت بڑا میلہ چل رہا ہے۔وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کی
December 27th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کیا۔