ہندوستان-سعودی عرب نے سرمایہ کاری پر اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی

July 28th, 11:37 pm

سرمایہ کاری پر ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب ڈاکٹر پی کے مشرا اور سعودی عرب کے وزیر توانائی عزت مآب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نےمشترکہ طور پر کی۔یہ میٹنگ آج ورچوئل طریقے سے منعقدہوئی۔

ریاض میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اُردن کے بادشاہ سے ملاقات کی

October 29th, 02:18 pm

نئی دلّی، 29 اکتوبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ریاض میں سلطنت ہاشمیہ اُردن کے عزت مآب شہنشاہ عبداللہ II بن الحسین سے فیوچر انویسٹمنٹ انی شیٹیو (ایف آئی آئی) یعنی مستقبل کی سرمایہ کاری کی پہل قدمی کے موضوع پر منعقدہ بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت مفاہمتی عر ض داشتوں اور عزت مآب کے 27 فروری سے یکم مارچ، 2018 کے دورہ بھارت کے دوران ہوئے معاہدوں پر تبادلہ خیالات کئے۔ انہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل اور دیگر خطہ جاتی ترقیات کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے سر حد دہشت گردی کے مسئلے پر تعاون پر تبادلہ خیالات کیا۔