وزیر اعظم نےآرمبھ 6.0 کے دوران نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کی

October 30th, 09:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آرمبھ 6.0 کے دوران نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوان سرکاری ملازمین کے ساتھ جن بھاگداری کے جذبے کے ساتھ گورننس کو بہتر بنانے پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مضبوط فیڈ بیک میکانزم رکھنے اور شکایات کے ازالے کے نظام کو بہتر بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے نوجوان سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے لیے ‘زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے ’کو بہتر بنائیں۔

وزیر اعظم 30-31 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے

October 29th, 03:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30-31 اکتوبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، وہ ایکتا نگر، کیواڈیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ شام 5:30 بجے ، ایکتا نگر میں 280 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، شام 6 بجے ، وہ آرمبھ 6.0 میں 99ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کریں گے۔ 31 اکتوبر کو، وزیر اعظم صبح تقریباً 7:15 بجے، مجسمہ وحدت پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے، جس کے بعد یوم قومی وحدت ( راشٹریہ ایکتا دیوس)کی تقریبات منعقد ہوں گی۔