آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔پبلک سروس براڈکاسٹنگ کے لیے بڑا فروغ: اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے2025-26 تک 2539.61 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی شعبہ کی ’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ (بی آئی این ڈی)‘ اسکیم کو منظوری دی
January 04th, 04:22 pm
اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے پرسار بھارتی یعنی آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دوردرشن (ڈی ڈی)کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 2539.61 روپےکروڑ کی لاگت والی مرکزی شعبہ کی اسکیم’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ (بی آئی این ڈی) کے بارے میں وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت کی ’’براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر اینڈ نیٹ ورک ڈیولپمنٹ‘‘ اسکیم، پرسار بھارتی کو اپنے براڈکاسٹنگ انفراسٹرکچر کی توسیع اور اپ گریڈیشن، مواد کی ترقی اور تنظیم سے متعلق سول کام سے متعلق اخراجات کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔من کی بات پروگرام کے46ویں مرحلے میں وزیراعظم کی تقریر کا متن
July 29th, 11:30 am
من کی بات کے دوران، وزیر اعظم مودی نے فطرت کی نگہداشت اور تحفظ پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے تھائی لینڈ فٹ بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو بچانے کے لئے انجام دیے گئے کامیاب بچاؤ آپریشن کا ذکر کیا اور کہا کہ دشوار ترین مشن بھی یکسوئی اور پرسکون اور مستحکم ذہن کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف کھیل کود کے مقابلوں میں عالمی سطح پر متعدد بھارتی ایتھلیٹس کے ذریعہ بے مثال کارکردگی کے لئے ان کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے لوک مانیہ تلک اور چندر شیکھر آزاد جیسی عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم ملک بھر کے کسانوں سے کل براہ راست خطاب کریں گے
June 19th, 07:17 pm
نئی دہلی،19/جون۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل صبح ساڑھے نو بجے ویڈیو برج کے ذریعہ پورے ملک کے کسانوں سے براہ راست خطاب کریں گے۔اس رابطے کی وجہ سے کسانوں کی باتیں براہ راست سننے کا موقع ملے گا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔یہ پروگرام کرشی وگیان کیندر کے کامن سروسز سینٹروں( سی ایس سی) دور درشن، ڈی ڈی کسان اور آکاش وانی پر پورے ملک میں براہ راست نشر کیاجائے گا۔ لوگ‘‘ نریندر مودی ایپ’’ کے ذریعہ وزیراعظم سے رابطہ قائم کرسکیں گے