وزیراعظم نےراؤڑکیلا میں آدی مہوتسو پر ٹوئیٹ شیئر کیا

April 08th, 11:33 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اجاگر کیا کہ ہماری قبائلی برادریوں کاورثہ اور ثقافت، بھارت کافخر ہیں۔

وزیر اعظم نے ’آدی مہوتسو‘ میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا

February 23rd, 09:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’آدی مہوتسو‘ میں وسیع پیمانے پر لوگوں کے دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھولا سنگھ کے سلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ، جس میں جناب سنگھ نے ’آدی مہوتسو‘ کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا گیا ہے جہاں آپ کو پورے ہندوستان سے قبائلی ثقافت کی شاندار پیشکش دیکھنے کو ملے گی۔

نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’’آدی مہوتسو‘‘ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 16th, 10:31 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ارجن منڈا جی، فگن سنگھ کلستے جی، محترمہ رینوکا سنگھ جی، ڈاکٹر بھارتی پوار جی، بشیشور توڈو جی، دیگر معززین، اور ملک کی الگ الگ ریاستوں سے آئے میرے سبھی قبائلی بھائیو اور بہنو! آپ سبھی کو آدی مہوتسو کی بہت بہت نیک خواہشات۔

وزیر اعظم نے دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کا افتتاح کیا

February 16th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں عظیم الشان قبائلی میلے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔ آدی مہوتسو قومی اسٹیج پر قبائلی ثقافت کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے اور یہ قبائلی ثقافت، دستکاری، کھانوں، تجارت اور روایتی فن کی روح اور اس کی اہمیت پیش کرتی ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت کے تحت قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ(ٹرائیفیڈ) کا سالانہ اقدام ہے۔

وزیر اعظم 16 فروری کو دہلی کے میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو کاافتتاح کریں گے

February 15th, 08:51 am

وزیر اعظم ملک کی قبائلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنے میں سب سے آگے رہے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار کے حوالے سے بھی وہ ان کا احترام ملحوظ رکھتے ہیں ۔ قبائلی ثقافت کو قومی اسٹیج پر سا منے لانے کی ایک کوشش کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری کو دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں صبح 10:30 بجے ’’آدی مہوتسو‘‘ کا افتتاح کریں گے۔