وکست بھارت وکست گوا پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 06th, 02:38 pm
گوا کے گورنر پی ایس سری دھرن پلئی جی، یہاں کے نوجوان وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھیوں، دیگر معززین اور گوا کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ سمیست گوینک کارانک، منا-کالجھا ساون نمسکار۔ تمچو موگ انی اروبا پوڈون، مہاکا گوینت یون سادانچ کھوس ستا۔وزیر اعظم نے گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
February 06th, 02:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں وکست بھارت، وکست گوا 2047 پروگرام میں 1330 کروڑ روپے سے زیادہ مالکیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا جائزہ بھی لیا۔ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں تعلیم، کھیل، واٹر ٹریٹمنٹ، فضلہ کے انتظام اور سیاحت کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا شامل ہے۔ وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت مختلف محکموں میں 1930 نئے سرکاری بھرتی ہونے والوں میں تقرری آڈرز بھی تقسیم کیے اور مختلف فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے بھی دیئے۔گوامیں 37ویں قومی کھیلوں پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 26th, 10:59 pm
گواکے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلّئی جی یہاں کے مقبول اور نوجوان،توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر، مرکزی کابینہ کےمیرےدیگر ساتھی، اسٹیج پر موجود دیگر عوامی نمائندگان، بھارتیہ اولمپک فیڈریشن کی صدر بہن پی ٹی اوشا جی ملک کے کونے کونے سے آنے والے سبھی میرےکھلاڑی ساتھی،معاون عملہ، دیگر عہدیداران اور نوجوان دوستو! بھارتیہ کھیل کے مہاکنبھ کا عظیم سفر آج گوا آ پہنچا ہے۔ہر طرف رنگ ہے......، ترنگ ہے...... مستی ہے ..... روانگی ہے۔ گوا ہی فضا میں بات ہی کچھ ایسی ہے آپ سبھی کو 37 ویں قومی گیمز کیلئے نیک خواہشات، بہت بہت مبارکباد۔وزیر اعظم نے گوا میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا
October 26th, 05:48 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا کے مارگاؤ میں پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ یہ کھیل کود 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک منعقد ہوں گے اور اس میں ملک بھر سے آئے 10,000 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جو 28 مقامات پر کھیلوں کے 43 سے زائد زمروں میں حصہ لیں گے۔وزیر اعظم 26 اکتوبر کو مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے
October 25th, 11:21 am
وزیر اعظم دوپہرایک بجے کے قریب، احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے، جہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں درشن اور پوجاارچنا کریں گے۔ وہ مندر میں نئے درشن قطار کمپلیکس کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریباً 2 بجے، وزیر اعظم نلوندے باندھ کا جل پوجن انجام دیں گے اور باندھ کے نہری نیٹ ورک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 3:15 بجے، وزیر اعظم شرڈی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے، جہاں وہ صحت، ریل، سڑک اور تیل اور گیس جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کاافتتاح کریں گے ، قوم کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔