بنگلورو میں اسرو سنٹر سے لوٹنے کے بعد دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے پیغام کا متن
August 26th, 01:18 pm
آج صبح: میں بنگلورو میں تھا، صبح بہت جلدی پہنچا تھا اور یہ طے کیا ٖ تھا کہ ہندوستان جاکر ملک کو اتنی بڑی کامیابی دلانے والے سائنسدانوں کا دیدار کروں گا۔ اس لیے میں صبح سویرے وہاں چلا گیا، لیکن وہاں عوام نے صبح سے ہی ، سورج نکلنے سے پہلے ہی ہاتھ میں ترنگا لے کر چندریان کی کامیابی کا جس طرح جشن منایا، وہ بہت ہی متاثر کن تھا اور ابھی سخت دھوپ میں سورج مسلسل تپ رہا ہے اور اس مہینے کی دھوپ تو چمڑی کو ادھیڑ دیتی ہے۔ایسی سخت دھوپ میں آپ سب کا یہاں آنا اور چندریان کی کامیابی کا جشن منانا اور مجھے بھی اس جشن میں حصے دار بننے کا موقع ملا، یہ میری خوش نصیبی ہے۔ میں اس کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دہلی پہنچنے پر وزیر اعظم کا شاندار شہری استقبال
August 26th, 12:33 pm
نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ وزیر اعظم چندریان 3 مون لینڈر کی کامیاب لینڈنگ کے بعد اسرو کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرکے بنگلورو سے دہلی پہنچے۔ وزیر اعظم جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے چار روزہ دورے کے بعد سیدھے بنگلورو پہنچے۔ جناب جے پی نڈا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور ان کے کامیاب دورے اور بھارتی سائنسدانوں کی اہم کامیابی کے لیے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔برکس -افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کی شرکت
August 25th, 12:12 am
اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم کی جمہوریہ موزمبیق کے صدر سے ملاقات
August 24th, 11:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے حاشیے پر ملاقات کی ۔جنوبی افریقہ کی اکیڈمی آف سائنس کی معروف ماہر جینیات اور سی ای او ڈاکٹر ہملا سوڈیال سے وزیر اعظم کی ملاقات
August 24th, 11:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی اکیڈمی آف سائنس کی معروف ماہر جینیات اور سی ای او ڈاکٹر ہملا سودیال سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کی مشہور راکٹ سائنسداں اور گیلیکٹک اینرجی وینچرزکے بانی جناب سیا بولیلا شوزا سے ملاقات
August 24th, 11:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں مشہور راکٹ سائنسداں اور گیلیکٹک اینرجی وینچرز کے بانی جناب سیا بولیلا شوزا سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کی جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے ملاقات
August 24th, 11:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے دوران جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد علی سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم کی جمہوریہ سینیگال کے صدر کے ساتھ میٹنگ
August 24th, 11:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر جمہوریہ سینیگال کے صدر عزت مآب جناب میکی سال سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات
August 24th, 11:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے24 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں، 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔برکس-افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کا بیان
August 24th, 02:38 pm
میں برکس آؤٹ ریچ سمٹ کو افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر رامافوسا کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔برکس کی توسیع کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان
August 24th, 01:32 pm
سب سے پہلے میں صدر، میرے دوست رامافوسا جی کواس برکس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اُن کا خیر مقدم کرتا ہوں۔پندرھویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
August 23rd, 08:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 اگست 2023 کو جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کی صدارت میں منعقدہ 15ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔پندرہویں برکس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کا بیان
August 23rd, 03:30 pm
پندرہویں برکس سربراہ اجلاس کے عظیم الشان انعقاد اور ہماری پرخلوص میزبانی کے لئے میں اپنے پیارے دوست صدر رامافوسا کو ایک بار پھر بہت بہت مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ میٹنگ
August 23rd, 03:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ( 23 اگست ، 2023 ء کو ) جوہانسبرگ میں منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا کے ساتھ میٹنگ کی ۔وزیراعظم نے برکس لیڈروں کی اختتامی میٹنگ میں شرکت کی
August 22nd, 11:58 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22 اگست 2023 کوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے سمرپلیس میں برکس لیڈروں کی اختتامی میٹنگ میں شرکت کی۔