وزیر اعظم 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے

October 19th, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 20 اکتوبر کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے وہ آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں، شام تقریباً 4:15 بجے، وہ وارانسی میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نے ششانک آسن پرایک ویڈیوساجھاکیا

June 18th, 11:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ششانک آسن (خرگوش کی شبیہ) پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جو قبض کو دور کرنے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

وارانسی، اتر پردیش میں کسان سمان سمیلن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 18th, 05:32 pm

اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان، بھاگیرتھ چودھری جی، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، قانون ساز کونسل کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب بھوپیندر چودھری جی، ریاستی حکومت کے دیگر وزراء، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں آئے ہوئے میرے کسان بھائی بہن، کاشی کے میرے اہل خانہ،

پی ایم كسان کی 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ كی 17ویں قسط جاری

June 18th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں کسان سمان سمیلن سے خطاب کیا اور پردھان منتری کسان سمان نیدھی (پی ایم - كسان) کی 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ كی رقم كی 17ویں قسط تقریباً 9.26 کروڑ فائدہ اٹھانے والے کسانوں کو راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے جاری کی۔ انہوں نے پروگرام کے دوران سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کی 30,000 سے زیادہ خواتین کو کرشی سکھیوں کے سرٹیفکیٹ بھی دیے۔ ملک بھر سے کسانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے ایونٹ سے جوڑا گیا۔

PM مودی وارانسی میں ووٹروں سے خطاب کر رہے ہیں۔

May 30th, 02:32 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے ووٹروں سے ویڈیو پیغام کے ذریعے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی نمائندگی صرف بابا وشواناتھ کی بے پناہ مہربانی اور کاشی کے لوگوں کے آشیرواد سے ہی ممکن ہے۔ اس انتخاب کو ایک نئے کاشی کے ساتھ ایک نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے موقع کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاشی کے باشندوں بالخصوص نوجوانوں، خواتین اور کسانوں سے یکم جون کو ریکارڈ تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

PM Modi addresses Mahila Sammelan in Varanasi, Uttar Pradesh

May 21st, 05:30 pm

In a heartfelt address at the Mahila Sammelan in Varanasi, Prime Minister Narendra Modi reaffirmed his unwavering confidence in the people of Banaras and highlighted the significant strides his government has made towards women's empowerment and development over the past decade. PM Modi also urged the attendees to prioritize their health during the campaign period.

Overwhelmed and filled with emotions, says PM as he holds a magnificent roadshow in Varanasi

May 13th, 10:04 pm

Varanasi offered an electrifying welcome to Prime Minister Narendra Modi during his spectacular roadshow in the city. The event commenced with the PM paying floral tributes at the statue of Pt. Madan Mohan Malaviya Ji.

وزیر اعظم نے وارانسی میں13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا

February 23rd, 02:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں13,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے بناس کانٹھا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو ملک پروڈیوسرس یونین لمیٹڈ کے ملک پروسیسنگ یونٹ بناس کاشی سنکول کا بھی دورہ کیا جو یوپی ایس آئی ڈی اے ایگرو پارک، کرکھیاؤں، وارانسی میں بنایا گیاہے اور گائے کے مستفدین سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعظم مودی نے روزگارنامے اور جی آئی مجاز صارف سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں کا تعلق سڑک، ریل، ہوا بازی، سیاحت، تعلیم، صحت، پینے کا پانی، شہری ترقی اور صفائی جیسے اہم شعبوں سے ہے۔

سنت گرو روی داس کے 647 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 23rd, 12:39 pm

میں آپ سبھی کا گرو روی داس جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ سبھی روی داس جی کے یوم پیدائش کے موقع پر بہت دور دور سے یہاں آتے ہیں۔ خاص طور پر میرے پنجاب سےاتنے بھائی بہن آتے ہیں کہ بنارس خود بھی’منی پنجاب‘جیسا لگنے لگتا ہے ۔ یہ سب سنت روی داس جی کی مہربانی سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ مجھے بھی روی داس جی بار بار اپنی جائے پیدائش پر بلاتے ہیں۔ مجھے ان کے عزائم کو آگے بڑھانے کا موقع ملتا ہے، ان کے لاکھوں پیروکاروں کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔گرو کی جائے پیدائش پر ان کے تمام پیروکاروں کی خدمت کرنا میرے لیے کسی خوش بختی سے کم نہیں ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی میں سنت گرو رویداس کی 647ویں جینتی کے موقع پر خطاب کیا

February 23rd, 12:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی میں سنت گرو رویداس کی 647ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کیا۔ بی ایچ یو کے قریب گووردھن پور کے سنت گرو رویداس جنم استھلی مندر میں، وزیر اعظم نے رویداس پارک سے متصل سنت رویداس کے نئے نصب کئے گئے مجمسے کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے تقریباً 32 کروڑ روپے مالیت کے سنت روی داس جنم استھلی کے اطراف سنت روی داس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا اور پارک کی تزئین کاری کا آغاز کیا، جس کام میں تقریبا 62 کروڑ روپے لگیں گے۔