جی -20کی صدارت کا پورے ملک سے تعلق ہے
جی -20کی صدارت ، دنیا کے سامنے بھارت کو پیش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے
جی -20کی صدارت سے سیاحت اور مقامی معیشت کے لئے عظیم مواقع فراہم ہوتے ہیں

بھارت کی جی -20کی صدارت سے متعلق مختلف پہلوؤں  پرتبادلہ ٔخیال کرنے کی غرض سے 5دسمبر کو ایک کل جماعتی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی  صدارت میں منعقد ہوئی اس میٹنگ میں بھارت کے سبھی علاقوں اورخطوں کی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے سرگرمی سے شرکت کی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جی -20کی صدارت پورے ملک سے  تعلق رکھتی ہے اوریہ پوری دنیا کے سامنے بھارت کی قوت کو اجاگرکرنے کاایک منفرد موقع ہے ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ آج دنیا بھر میں بھارت کے تئیں زبردست تجسس اورکشش پائی جاتی ہے ، جس کی بدولت بھارت کی جی -20کی صدارت کے لئے امکانات میں مزید اضافہ ہوتاہے ۔

وزیراعطم نے مل کرکام کرنے یعنی  ٹیم  ورک کی اہمیت پرزوردیااور جی -20کی مختلف تقریبات کے انعقاد میں سبھی رہنماؤں کا تعاون طلب کیا۔ انھوں نے اس بات کو اجاگرکیا کہ جی -20کی صدارت کی بدولت بھارت کے روایتی  بڑے شہروں سے ہٹ کربھارت کے مختلف حصوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گاْ اوراس طرح ہمارے ملک کے ہرحصے کی انفرادیت کو دنیا کے سامنے پیش کیاجاسکے گا۔

وزیراعظم نے بھارت کی جی -20کی صدارت کے دوران،بڑی تعداد میں بھارت کادورہ کرنے والے سیاحوں کے امکانات کو اجاگرکرتے ہوئے اس بات کونمایاں کیا کہ جن جن مقامات پرجی -20 کی میٹنگوں کاانعقاد کیاجائے گا، وہاں کی مقامی معیشتوں کو فروغ دینے اور سیاحت میں اضافے کا امکان پیداہوگا۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی  کے اظہارخیال کرنے سے پہلے ، مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے بھارت کی جی -20 کی صدارت کے بارے میں اپنی بیش قیمتی آراء کااظہارکیا ۔ ان لیڈروں  میں جناب جے پی نڈا ، جناب ملّیکاارجن کھڑگے ، محترمہ ممتا بنرجی ، جناب نوین پٹنائک ، جناب اروند کیجریوال ، جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی ، جناب سیتارام یچوری ، جناب چندرابابونائیڈو، جناب ایم کے اسٹالن ، جناب کے پلانی سوامی ، جناب پشوپتی ناتھ پارس ، جناب ایکناتھ شنڈے ، جناب کے ایم قادرمحی الدین شامل ہیں ۔

اس میٹنگ سے وزیرداخلہ جناب امت شاہ اوروزیرخزانہ محترمہ سیتارمن نے بھی مختصر خطاب کیا۔ اس کے علاوہ بھارت کی جی -20 سے متعلق ترجیحات کا احاطہ کرنے والے پہلوؤں   کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن بھی کیاگیا۔

 اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں دیگر کے علاوہ مرکز ی وزراء جناب راجناتھ سنگھ ، جناب امت شاہ ،محترمہ نرملا سیتارمن ، ڈاکٹرایس جے شنکر ، جناب پیوش گوئل ، جناب پرہلاد جوشی ، جناب بھوپیندر یادواورسابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوی گوڑابھی شامل تھے ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.