وزیر اعظم مودی نے ایک انٹرویو کے دوران زور دے کر کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق تمام فیصلے ٹیکس کاری کے ایسے واحد نظام سے متعلق ہیں جو دو برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ یہ فیصلے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں سمیت تمام ریاستی سرکاروں سے موصول ہونے والے مراسلات اور شکایات پر جی ایس ٹی کونسل میں اتفاق رائے سے لیے گئے ہیں
وزیر اعظم نے بتایا کہ کس طرح ٹیکس کاری کا نظام سہل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جی ایس ٹی کو پوری طرح سہل بنالیا گیا ہے۔ 500 اشیاء پر بالکل ٹیکس عائد نیہں کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے ان اشیاء پر زبردست ٹیکس کی ادائیگی کرنی پڑتی تھی۔ گذشتہ کچھ دنوں کے دوران روزمرہ کے استعمال کی 1200-1250 اشیاء پر ٹیکس کی شرحیں کم کی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ کو 18 فیصد تک کیا گیا ہے، کچھ کو بارہ سے پانچ فیصد تک کیا گیا ہے اور کچھ چیزوں پر ٹیکس بالکل عائد نہیں کیا گیا ہے۔سرکار جی ایس ٹی کو سہل بنانے اور صارفین کے مفادات کو محفوظ کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔‘‘