بھارت پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو منھ توڑ جواب دے گا: وزیر اعظم مودی
بندیل کھنڈ میں دفاعی راہداری خطے کے لئے نعمت ثابت ہوگی: وزیر اعظم مودی
’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ اصول کی رہنمائی میں، ہم ترقی کے راسے پر آگے بڑھ رہے ہیں: وزیر اعظم مودی جھانسی میں

نئی دہلی، 15فروری 2019۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جھانسی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جھانسی میں دفاعی گلیارے کا سنگ بنیاد رکھا اور مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی کی۔

اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ہمارے ہمسایہ کے ارادوں کو بھارت کے عوام معقول جواب سے نوازیں گے۔ آج دنیا کی تمام بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں اور ہماری حمایت کررہی ہیں۔ میں نے جو پیغام وصول کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف غمزدہ ہیں بلکہ غصے میں بھی ہیں، ہر کس وناکس دہشت گردی کے خاتمے کا حمایتی ہے۔’’

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پلوامہ حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ‘‘ہمارا ہمسایہ ملک اس حقیقت کو فراموش کرچکا ہے کہ یہ ایک نیا بھارت ہے ، پاکستان اپنے بھیک کا کٹورا لیکر ادھر ادھر بھٹک رہا ہے، تاہم اسے دنیا سے مدد نہیں مل رہی ہے۔ ’’

دفاعی گلیارے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ جھانسی آگرہ علاقے میں دفاعی گلیارے کے قیام سے بڑی تعداد میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار اس خطے کے نوجوانوں کو حاصل ہوں گے۔ متعدد غیرملکی اور گھریلو دفاعی اُمور سے متعلق کمپنیاں اس خطے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ یہ کمپنیاں اس خطے میں افرادی قوت کو ہنرمند بنائیں گی۔ وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے پروجیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کی کہ نوجوان اپنے ہوم ٹاؤن کے نزدیک رہ کر روزی روٹی کما سکیں گے اور انہیں نقل مکانی کرنے کی ضرورت نہ ہوگی۔ دفاعی گلیارہ بھارت کو دفاعی پیداوار کے شعبے میں بھی خودکفیل بنانے میں مددگار ہوگا۔

وزیراعظم نے بندیل کھنڈ خطے کے دیہی علاقے کے لئے پائپ کے ذریعے آبی بہم رسانی کی اسکیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پائپ لائن پروجیکٹ ہی نہیں ہے بلکہ خشک سالی کے شکار اس خطے کیلئے لائف لائن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس سے ان ماؤں اور بہنوں کی پریشانی ختم ہوگی جو دور دراز مقامات سے پینے کا پانی لیکر آتی ہیں۔ اب پائپ لائن کے ذریعے ہر گھر کو پانی سپلائی ہوگا۔

امروٹ اسکیم کے تحت وزیراعظم نے جھانسی سٹی ڈرنکنگ واٹر اسکیم مرحلہ II کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ 600 کروڑ روپئے کی لاگت کا پروجیکٹ عملی شکل لینے جارہا ہے جس کے تحت دریائے بیتوا کے پانی کو جھانسی اور قرب وجوار کے گاؤں میں پینے کے پانی کے طور پر استعمال کرنے کاراستہ نکالا جائے گا۔

جھانسی – مانک پور اور بھیم سین- کھیرار اسٹیشنوں کے مابین 425 کلو میٹر طویل ریلوے لائن کو دوہرا کرنے اور جھانسی میں ریل سواری ڈبوں کی مرمت اور تزئین کاری کی ورکشاپ کا سنگ بنیاد بھی وزیراعظم نے اس موقع پر رکھا۔

وزیراعظم نے جھانسی- کھیرار کے 297 کلو میٹر طویل سیکشن کی برق کاری کا بھی افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور بندیل کھنڈ خطے کی مجموعی ترقی کا راستہ ہموار کریں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ بندیل کھنڈ کے خطے کو گجرات کے کچھ کے علاقے جیسی ترقی حاصل ہونی چاہئے اور یہ خطہ اس سے مماثلت رکھتا ہے۔

مغرب- شمال بین خطہ جاتی بجلی ترسیل کے کام کو مستحکم بنانے کے پروجیکٹ کو بھی اس موقع پر قوم کے نام وقف کیا گیا جس کا مقصد مغربی اترپردیش کو بلا کسی روکاوٹ کے لگاتار بجلی کی سپلائی کرنا ہے۔ یہ کام اس خطے میں بجلی کے مطالبے کی تکمیل میں دور رس فوائد کا حامل ہوگا۔

ایک دیگر اہم پیش رفت پہاڑی باندھ جدیدکاری پروجیکٹ کا افتتاح تھی۔ یہ پروجیکٹ کاشتکاروں کو اس طرح سے فائدہ دیگا کہ باندھ سے ہونے والے پانی کے رساؤ کو کم کریگا اور کاشتکاروں کو زیادہ مقدار میں پانی دستیاب ہوسکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ایم کسان سمّان ندھی یوجنا کے تحت تقریباً 7.5 لاکھ کروڑ روپئے کاشتکاروں کے کھاتوں میں براہ راست جمع کیے جاسکیں گے۔ اسی طریقے سے ترغیبات ، اسکالرشپ وغیرہ کو بھی براہ راست استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاسکے گا اور اس طرح سے ایک لاکھ کروڑ روپئے کی کفایت ہوسکے گی جو لیکیج کے خاتمے کے نتیجے میں ممکن ہوسکی ہے۔

تقریر کا مکمّل متن پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں.

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report

Media Coverage

Bad loans decline: Banks’ gross NPA ratio declines to 13-year low of 2.5% at September end, says RBI report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister condoles passing away of former Prime Minister Dr. Manmohan Singh
December 26, 2024
India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji: PM
He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years: PM
As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives: PM

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has condoled the passing away of former Prime Minister, Dr. Manmohan Singh. "India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji," Shri Modi stated. Prime Minister, Shri Narendra Modi remarked that Dr. Manmohan Singh rose from humble origins to become a respected economist. As our Prime Minister, Dr. Manmohan Singh made extensive efforts to improve people’s lives.

The Prime Minister posted on X:

India mourns the loss of one of its most distinguished leaders, Dr. Manmohan Singh Ji. Rising from humble origins, he rose to become a respected economist. He served in various government positions as well, including as Finance Minister, leaving a strong imprint on our economic policy over the years. His interventions in Parliament were also insightful. As our Prime Minister, he made extensive efforts to improve people’s lives.

“Dr. Manmohan Singh Ji and I interacted regularly when he was PM and I was the CM of Gujarat. We would have extensive deliberations on various subjects relating to governance. His wisdom and humility were always visible.

In this hour of grief, my thoughts are with the family of Dr. Manmohan Singh Ji, his friends and countless admirers. Om Shanti."