کام کاج کے مصروف نظام الاوقات اور زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کے طرز حیات کی چنوتیوں کی عکاسی کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر کسی سے اپنے کام کاج کی جگہ پر وقفوں کے دوران یوگا کی مشق کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزارت آیوش کے ذریعہ کیا گیا ٹوئیٹ ساجھا کرتے ہوئے، جس میں آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے یوگا میں عوامی شراکت داری کو فروغ دینے ، خصوصاً کارپوریٹ دفاتر اور کام کرنے کے عادی افراد کے لیے ’’وائی - بریک‘‘ پر ایک منٹ کی ایک ویڈیو جاری کی تھی، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا؛
’’کام کاج کے مصروف نظام الاوقات اور زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے کا طرز حیات اپنے ساتھ کچھ چنوتیاں لے کر آتا ہے۔ صحت مند بنے رہنے کا اچھا طریقہ یہی ہے کہ کام کاج کی جگہ پر بھی یوگا کی مشق کی جائے۔‘‘
Hectic work schedules and sedentary lifestyles bring with it their own set of challenges. A good way to keep healthy is to practice Yoga even at the workplace. https://t.co/jRpDUocMzT
— Narendra Modi (@narendramodi) March 15, 2023