وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر اتراکھنڈ کے لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ دیو بھومی اتراکھنڈ نے ہندوستانی ثقافت اور روایت کی فراوانی میں بیش بہا خدمات پیش کی ہیں۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’بھارتی ثقافت اور روایت کی فرا وانی میں دیو بھومی اتراکھنڈ نے بیش قیمتی خدمات پیش کی ہیں۔ قدرتی حسن کی بنا پر سیاحت کے لئے مشہور اس علاقے سے تعلق رکھنے والےمیرے تمام افراد کنبہ بہت محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد امن پسند بھی ہیں۔ آج ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر انہیں میری بہت بہت نیک تمنائیں ’’۔
भारतीय संस्कृति और परंपरा की समृद्धि में देवभूमि उत्तराखंड का अमूल्य योगदान है। प्राकृतिक पर्यटन के लिए प्रसिद्ध इस प्रदेश के मेरे सभी परिवारजन अत्यंत परिश्रमी होने के साथ-साथ बेहद पराक्रमी भी हैं। आज राज्य के स्थापना दिवस पर उन्हें मेरी बहुत-बहुत शुभकामनाएं।
— Narendra Modi (@narendramodi) November 9, 2023