وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی  فیڈریشن کے صدر عزت مآب ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر بات کی۔

دونوں رہنماوں نے یوکرین  کی پیداہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پوتن نےیوکرین اور روس کی ٹیموں کے درمیان بات چیت  کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم مودی نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا  اور امید ظاہر کی کہ اس سے تنازعہ کا خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ صدر پوتن اور صدر زیلنسکی کے درمیان براہ راست بات چیت امن کے لئے جاری کوششوں کے لئے بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم جناب مودی نے سومی میں باقی بھارتی طلبا کی حفاظت کے لئے گہری تشویش ظاہر کی ۔ صدر پوتن نے وزیراعظم کو بھارتی طلبا سمیت شہریوں کے انخلا کی سہولت کے لئے انسانی ہمدردی کے تحت راہداری سے متعلق اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi