جمہوریہ  فرانس کے صدر عالی جناب ایمنوئل میخواں نے  4  مئی 2022  کو  پیرس میں  وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کی میزبانی کی، جو مختصر دورے پر پیرس گئے تھے۔

بھارت اور فرانس 1998  کے بعد سے کلیدی  شراکت دار رہے ہیں۔ کلیدی شراکت داری لگا تار آپسی اعتقاد ، کلیدی خود مختاری میں بھروسہ، بین الاقوامی قوانین کے تئیں عزم اور  کثیر قطبی دنیا میں اعتماد  کی بنیاد پر ٹکی ہوئی ہے۔ دونوں ملک جمہوریت، بنیادی آزادی،  قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کے لئے احترام کی مشترکہ قدروں کے تئیں پر عزم ہیں۔

عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں ، جس کا سامنا دنیا کو ہے، بھارت اور فرانس نے  اپنے تعاون کو مزید وسعت دے کر  مستقبل میں مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے اور اسے  ایک نئے  ڈومین میں وسعت دینے کے لئے کہا  ہے تاکہ  ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹا جاسکے اور  اپنی بین الاقوامی شراکت داری کو وسیع کیا جاسکے۔

بھارت- بحرالکاہل خطہ

بھارت اور فرانس نے ، بھارت بحرالکاہل خطے میں امن  ، استحکام اور خوش حالی  کو آگے بڑھانے کے لئے اہم کلیدی شراکت داری  تیار کی ہے۔ دونوں  ملک  بین الاقوامی  قانون پر مبنی  اقتدار اعلی اور علاقائی یکجہتی  کے لئے احترام ، بحری نقل وحمل کی آزادی  اور  کشیدگی اور جھگڑوں سے پاک خطے  پر مبنی  ایک آزاد کھلے اور  ہند -  بحرل الکاہل خطے پر مبنی  ضابطوں   کے ویژن مشترک کرتے ہیں۔

بھارت اور فرانس  نے ہند- بحر الکاہل شراکت داری میں  دفاع اور سکیورٹی  ، تجارت ، سرمایہ کاری ، کنکٹی وٹی، صحت  اور  پائیداری کا احاطہ کیا ہے۔ باہمی تعاون کے علاوہ  بھارت اور فرانس  خطے اور  علاقائی  اداروں کے اندر ہم خیال ملکوں کے ساتھ مختلف فارمیٹ میں نئی شراکت داری کے فروغ  کا سلسلہ جاری رکھیں گے پہلی بھارت – بحر الکاہل  وزارتی فورم کی میٹنگ فروری 2022  میں پیرس میں ہوئی تھی۔ یورپی یونین کے  کونسل کے  فرانس  کی صدارت میں  ہند – بحرالکاہل خطے میں تعاون کے لئے یورپی یونین  کی حکمت عملی پر مبنی  یورپی یونین سطح   پر ایک  آرزو مند ایجنڈے کا آغاز کیا گیا تھا۔

 بھارت او ر فرانس نے  بھارت – یورپی یونین  کلیدی شراکت داری  اور  اُن فیصلوں کو  وسعت دینے کے اپنے  عزم کو دہرایا  اور  کہا کہ  وہ  بھارت  یورپی یونین کنکٹی وٹی شراکت داری کے نفاذ میں  مل کر کام  کرنے  کے منتظر ہیں ، جو مئی 2021  میں پورٹو  میں  بھارت – یورپی یونین لیڈروں کی میٹنگ میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے  بھارت یورپی یونین  تجارت اور ٹیکنالوجی  کونسل کے  آغاز   کا بھی خیر مقدم کیا  ، جس سے  تجارت ، ٹیکنالوجی اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ  تجارت ، سرمایہ کاری  اور  جغرافیائی  اشارئیوں   سے متعلق  بھارت  یورپی یونین سمجھوتوں  سے متعلق  مذاکرات دوبارہ شروع ہونے  کے  کلیدی پہلوؤں پر  اعلیٰ سطحی تال میل  کو  وسعت دے گا۔

فرانس نے  روسی فوجوں کی جانب سے  یوکرین کے خلاف غیر قانونی  بلا اشتعال  جارحیت کی سخت مذمت کو  دہرایا۔

بھارت اور فرانس نے  یوکرین میں جاری جنگ  اور  انسانی بحران  پر  سنگین تشویش  کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں نے یوکرین  میں  متفقہ طور پر شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور   عوام کی مشکلات  کو فوری طور پر ختم کرنے  کے لئے  مذاکرات اور سفارت کاری  کو فروغ دینے کی خاطر  فریقین کو  ایک جگہ جمع کرنے  کے لئے  مخاصمت  کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی۔ دونوں  ملکوں  نے  اقوام  کے چارٹرڈ ، بین الاقوامی قانون اور   ملکوں کی  علاقائی یکجہتی اور اقتدار اعلیٰ  کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری جنگ کے علاقائی اور عالمی  مضمرات پر تبادلہ خیال کیا اور  اس  معاملے پر  تال  میل بڑھانے  پر اتفاق کیا۔

بھارت اور فرانس  نے عالمی  خوراک کی فراہمی اور تغذیہ  کے موجودہ   اضطراب کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا، جو  کووڈ – 19  عالمی وبا سے پہلے ہی متاثر ہوئی ہے اور  خصوصا ترقی پذیر ملکوں  میں  کچھ زیادہ ہی  متاثر ہوئی ہے۔ انہوں  نے  یوکرین میں جنگ کی وجہ سے  خوراک کے بحران  نیز  خوراک اور زرعی لچک  مشن   (ایف اے  آر ایم) جیسے اقدامات  کے ذریعہ خوراک کے بحران  کے رسک سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط  اور کثیر رخی رد عمل   کے تئیں  اپنے عزم کا اظہار کیا،  جس کا مقصد  بہت منظم طریقے سے کام کرنے والی  مارکیٹ، یکجہتی اور  طویل مدتی  لچک کو یقینی بنانا ہے۔

افغانستان کے بارے میں بھارت اور فرانس نے انسانی  ہمدردی  کی صورت حال اور  انسانی حقوق کی  خلاف ورزی پر  بھی  سنگین تشویش  کا اظہار کیا اور   ایک پرامن محفوظ اور مستحکم افغانستان  کے لئے  مضبوط  حمایت کو دہرایا، اس میں  اس کے اقتدار اعلیٰ، اتحاد اور علاقائی یکجہتی کے علاوہ ، اس کے اندرونی معاملے، عدم مداخلت  کے  لئے  احترام پر زور دیا گیا۔ انہوں  نے  سب کی شمولیت والی اور مستقل حکومت کے لئے  کہا  اور  خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق  کے  احترام کی بھی بات کہی گئی۔ انہوں  نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد  2593 (2021) پر  بھی  اپنے  عزم کا اظہار کیا اور  دنیا کے دیگر حصوں میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کو  بالکل بھی برداشت نہ کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے میں  مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا اور  اقوام متحدہ سلامتی کونسل   میں  بھی اس  سلسلے میں مل کر کام کرنے کا عزم  ظاہر کیا گیا۔

کلیدی شراکت داری

دونوں فریقوں نے  تمام دفاعی  شعبوں میں  جاری  تعاون کا خیر مقدم کیا۔ مشترکہ مشقیں (شکتی ، ورون، پیگاس،  ڈیزرٹ نائٹ، گرودا)  بہتر  یکجہتی اور تال  میل کے تئیں کوششوں کو  ظاہر کرتی ہیں۔ اسی دوران  ہندوستان او ر فرانس کے بحری تعاون  نے  اعتماد کی نئی سطحوں کو حاصل  کرلیا  ہے اور  یہ   تعاون   بحر ہند میں مشقوں ، تبادلوں  اور  مشترکہ کوششوں  کے ذریعہ  جاری رہے گا۔

بھارت اور فرانس نے اس بات پر زور دیا کہ  طویل مدتی ہتھیاروں میں تعاون  دونوں ملکوں کے درمیان  آپسی اعتماد کا ایک ثبوت ہے۔ ممبئی میں  ایم ڈی ایل میں تیار کی گئی  6  اسکارپن  آبدوزیں فرانس  سے بھارت کے لئے ٹیکنالوجی  منتقلی کی سطح کو  ظاہر کرتی ہے، جو  میک ان انڈیا پہل کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ عالمی وبا کے باوجود  جنگی طیارے ، رافیل  کی برو قت   فراہمی  کے نتیجے میں دونوں ملکوں  نے دفاع  کے  شعبے میں تال میل کو  بڑھایا  ہے۔ اس لمحہ  کو  آگے  لے جاتے ہوئے اور  اپنے آپسی اعتماد پر  مبنی  دونوں فریقوں نے  صنعت سے صنعت  میں شراکت داری کو بڑھا کر  اور اس کی حوصلہ افزائی  کرنے سمیت  جدید دفاعی  ٹیکنالوجی  مینوفیکچرنگ اور بر آمدات میں آتم نربھر  بھارت   کوششوں  فرانس کی  گہرے  شمولیت کے لئے اختراعی طور  طریقے  تلاش  کرنے کے لئے اتفاق کیا گیا۔

تکنیکی اور  سائنسی  خلائی تعاون کے  60  سال سے زیادہ کی  عظیم روایت پر  قائم رہتے ہوئے اور عصری چیلنجوں سے نمٹنے ، جو  خلاء خصوصا سب کے لئے  خلاء تک  رسائی  کو محفوظ بنائے رکھنے کے لئے بھارت اور فرانس نے  خلائی امور پر  ایک باہمی کلیدی مذاکرات   کرنے  پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے  خلاء  کے ماہرین  اور دفاعی ایجنسیوں ، انتظامیہ اور خصوصا  ایکو  نظام  کو  ایک جگہ  لایا  جا سکے گا، جس سے  باہری خلاء  میں سکیورٹی  اور اقتصادی چیلنجوں پر  تبادلہ خیال ہوگا ۔ تعاون کے نئے شعبوں کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ خلاء  میں قابل اطلاق ضابطوں اور اصولوں  پر بھی بات چیت ہو سکے گی۔ دونوں فریقوں نے جلد  سے جلد اس سال  پہلے مذاکرات  شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

 بڑھتی ہوئی  ڈیجیٹائزڈ  دنیا میں  بھارت اور فرانس  نے  اپنی سائبر سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ دونوں  نے  سائبر خطرات سے نمٹنے کے لئے  سائبر ضابطوں اور اصولوں  کو فروغ دینے میں مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے اور  ایک پر امن ، محفوظ اور کھلے سائبر اسپیس  میں تعاون کرنے  کے نظریئے سے  اپنے باہمی سائبر مذاکرات کو اپ گریڈ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

دونوں فریقوں  نے  اپنے  اسٹارٹ اپ ایکو  سسٹم رابطے کو  جوڑنے کے لئے بہت سے اقدامات کا  آغاز کیا ہے اور  اپنی متعلقہ کامیابی کی بنیاد پر مل کر  کام کرنے کے لئے حالیہ    سرکاری نجی  رابطے کا خیر مقدم کیا ہے۔   عالمی بھلائی کے لئے اور  عوام کی زندگیوں  کو بدلنے کے لئے مفت ، سب کی شمولیت والی، اختراعی اور کھلی  پبلک ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور  اس کے حل کے لئے  معیارات اور پروٹوکول کے تحت  بھارت  پیرس میں  یورپ کے سب سےبڑے  ڈیجیٹل میلے، اس سال کے  وائے وا  ٹیک کے ایڈیشن میں سال  کا پہلا ملک  ہوگا۔

سی – ڈی اے سی اور  اے ٹی او ایس  کے درمیان سود مند اشتراک کی بنیاد پر  سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متعلق  بھارت فرانس  روڈ میپ کے  نفاذ  پر مبنی  بھارت اور فرانس  نے  ایکسا اسکیل ٹیکنالوجی میں اپنے  تعاون کو  بڑھانے کے لئے اپنی خواہش  کو دہرایا،جس میں بھارت میں سپر کمپیوٹر بنانا  شامل ہے۔ دونوں نے  زیادہ محفوظ اور  ساورن 5 جی /  6 جی  ٹیلی کوم سسٹم  کے لئے  مل کر کام کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔

دونوں  فریقوں  نے  لوک کاربن اینرجی  اور  سستی اور  قابل بھروسہ  توانائی کی رسائی کے لئے کلیدی  جیتا پور ای  پی  آر پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے  اپنے عزم  کو دہرایا اور  اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا  جو پچھلے مہینے حاصل کی گئی تھی۔ دونوں فریق  نئی  پیش رفت حاصل کرنے کے لئے آنے والے مہینوں میں رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

انسداد دہشت گردی میں تعاون  بھارت اور فرانس  کے درمیان کلیدی شراکت داری کا ایک  بنیادی ستون ہے۔ خاص کر ہند بحرالکاہل خطے میں۔ دونوں  ملکوں  نے  سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی ، دہشت گرد پراکسیز  کا استعمال سمیت  دہشت گردی کی  تمام  قسموں کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انہوں نے  اس بات کو دہرایا کہ  عالمی دہشت گرد ی کے خلاف مشترکہ جنگ میں میں مل کر کام کیا جائے۔نیز دہشت گردی کو مالیہ فراہم کرنے سے  نمٹنے، انتہا پسندی سے نمٹنے اور  انتہا پسندی کو روکنے ، دہشت گردوں کے لئے انٹرنیٹ  کے غلط استعمال کو روکنے یا  انتہا پسندی کے  مقصد  سے  تشدد  بین الاقوامی طور پر نامزد  دہشت گرد  تنظیموں اور افراد  کے خلاف  کارروائی   کے ذریعہ  عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا  گیا۔ دونوں فریقوں  نے  دہشت گردی  کے لئے  نو منی  انٹرنیشنل کانفرنس  کے  تیسرے ایڈیشن کے پیش نظر مربوطہ  سرگرمی   کے تئیں  اپنی رضامندی  کا بھی اظہار کیا۔ اس کانفرنس کی میزبانی  2022   میں بھارت کی جانب سے کی جائے گی۔

آب وہوا ، صاف ستھری  توانائی اور پائیدار ترقی

پریس سمجھوتے کو منظور  کئے جانے کے  7  سال بعد  اور  بین الاقوامی شمسی اتحاد  کے مشترکہ طور پر شروع پر  بھارت اور فرانس  پہلے سے کہیں زیادہ  آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے  کے تئیں پر عزم ہیں۔ دونوں ملک آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے تیار ہیں، جب کہ  اس تبدیلی کے لئے قابل تجدید توانائی  کا فروغ  ایک کلیدی حل ہے۔  بھارت اور فرانس نے  بین اقوامی شمسی اتحاد  کے مقاصد کی  حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کو  دہرایا ہے۔ بھارت اور فرانس  نے جی 7   کے تحت  قابل تجدید توانائی  کو تیز کرنے  اور  سستی اور پائیدار توانائی تک رسائی سمیت  توانائی  کے تغیر کی راہوں پر  مل کر  کام کرنے  کے لئے  مواقع کا پتہ لگانے کے لئے اتفاق کیا ہے۔ صاف ستھری توانائی  کے لئے  اپنے عزم  میں  ایک قدم آگے جاتے ہوئے بھارت   نے  اپنے قومی ہائیڈروجن مشن کے تحت  بھارت کو  ایک گرین ہائیڈروجن ہب بنانے کے لئے اپنے اقدامات میں شرکت کے لئے فرانس کو مدعو کیا ہے۔ دونوں فریق  ڈی کاربونائزڈ ہائیڈروجن پر  تعاون  تیز کرنے کے منتظر  ہیں نیز  اس طرح کے ہائیڈروجن کے  معیار  ریگولیشن اور سرٹیفکیشن  سے متعلق پہلوؤں پر بھی  تعاون تیز کرنے  کے لئے منتظر  ہیں تاکہ  صنعتی شراکت داری  کو  بڑھایا جاسکے اور  اس تعاون  کو آگے لے جانے کے لئے جلد  ایک  روڈ میپ  کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں فریق  صنعتی شراکت داری قائم کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے تاکہ  ایک مربوط سپلائی چین کے ساتھ  ایشیاء اور یورپی مارکیٹ  کو  سپلائی  کے لئے  اپنی  شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیتوں کو  بڑھایا جاسکے۔

بھارت اور فرانس  نے  اے ایف ڈی  اور انڈیا ایگزم بینک کے ذریعہ  کی  گئیں کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاکہ  بھارت – بحر الکاہل خطے میں  پائیدار اور ٹھوس  مالئے کے لئے  ان کی  حمایت اور تعاون  کو بڑھا یا جاسکے۔ دونوں ملکوں نے  اس شعبے میں  اپنےتعاون  کو تیز کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سال فروری میں منظور کئے گئے بھارت بحر الکاہل پارکس شراکت داری  میں دنوں ملکوں نے  قدرتی  پارکس  اور محفوظ  علاقوں کی ترقی  کے ذریعہ  بھارت بحرالکاہل خطے میں  ایک ٹھوس طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ خواہش  کو نمائش  کیا ہے۔

پلاسٹک  کی آلودگی کے خلاف لڑنے کے لئے  بھارت اور فرانس کی  مشترکہ خواہش  یو این  ای اے کی حالیہ  پیش رفت  کے لئے  اہم ہے اور پلاسٹک کے  مکمل لائف سائیکل سے  نمٹنے  کے لئے  پلاسٹک  کی آلودگی پر  قانون پر مبنی  بین الاقوامی سمجھوتے پر مذاکرات شروع کرنے کا  فیصلہ بھی اہم ہے۔  بھارت اور فرانس پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے ایک مضبوط اور  قانون  پر مبنی  وسیلے  کو  اپنانے  یا منظور  کرنے  کے لئے  مشترکہ طور پر  تعاون جاری رکھیں گے اور  قومی حالات  کے اصول کا احترام کرنے کے علاوہ  پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے کارروائی کرنے میں صلاحیت کا خیال رکھیں گے۔ دونوں ملکوں  نے  فوری اور جاری بنیاد پر پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ملکوں کی طرف سے  فورا  جتماعی  رضا کارانہ کارروائیوں  کے لئے بھی  کہا ہے۔

بھارت اور فرانس نے  اے ایف ڈی گروپ اور  دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ  بھارت کی  پائیدار  شہری  ترقیات  ،بائیو ڈائیورسٹی، توانائی  کے تغیر اور  دیگر آب وہوا  سے متعلق  پروجیکٹوں کے تئیں فرانس کےعزم کا خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت اور فرانس  نے  سمندری معیشت  اور  سمندری  گورننس  کے علاوہ ، اس کے نفاذ  کو تیز کرنے کے عہد کے بارے میں باہمی روڈ میپ کو اپنانے میں  اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بھارت اور فرانس  گہرے سمندر میں تحفظ    کو یقینی بنانے  کے لئے  ایک اہم قدم کے طور پر  قومی دائرہ  اختیار سے باہر  علاقوں  کی  بحری  بائیو لوجیکل ڈئیورسٹی  کے تحفظ  اور  ٹھوس  استعمال پر  یو این سی ایل او ایس کے تحت  ایک بین الاقوامی قانونی  طور سے جڑے وسیلے سے متعلق  بین الاقوامی کانفرنس  کی پیش رفت کی  مشترکہ حمایت کریں گے۔

دونوں فریقوں  نے  جی -20  کے فریم ورک میں ایک مضبوط  تال میل  بنائے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس  نے  یو این سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے  بھارت کی  امیدواری  کے سلسلے میں اپنی  حمایت  کو دہرایا ہے ، ساتھ ہی ساتھ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت  کی رکنیت  کے  لئے  اپنی حمایت کا  بھی  اعادہ کیا ہے۔

 بھارت اور فرانس  موبلٹی اور  ہجرت پر  شراکت داری سمجھوتے کے نفاذ پر  عمل کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بستہ ہیں، جو  یکم  اکتوبر  2021  کو لاگو ہو گیا ہے۔

دونوں فریق  طلباء، گریجویٹ ، پیشہ ور  افراد  اور ہنر مند افراد کی  موبلٹی کو بڑھانے کے لئے  مل  کر کام کرتے رہیں گے اور  غیر مستقل ہجرت کو  روکنے کے لئے اپنی کوششوں کو مستحکم کریں گے۔ طلباء  کی  باہمی  موبلٹی کے فائدے کو تسلیم کرتے ہوئے  فرانس  نے  2025  تک  20  ہزار  بھارتی طلباء  کے مقصد کو برقرا ر رکھا  ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان  کاروبار کے  نئے مواقع پیدا ہوں گے  اور  اسٹارٹ اپ اور اختراع کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔

فنون اور ثقافت  کے شعبے میں آپسی مفاد  میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے  فنکار  تہواروں اور  ریزیڈنسز  جیسے  پروجیکٹوں  میں اشتراک  کے کافی منتظر ہیں۔ بھارت کی  آزادی  کی 75  ویں سالگرہ  بونجور انڈیا فیسٹول کے ذریعہ مارچ  2022  سے  منائی جا رہی ہے۔ پورے ہندوستان میں سلسلے وار تقریبات  کے ساتھ  یہ  سالگرہ منائی جار ہی ہے۔ اپنے حصے کے طور پر بھارت  نمستے فرانس فیسٹول  کا اہتمام کر رہا ہے۔ بھارت  2022  کے   پیرس کتابی میلے میں اعزازی  مہمان تھا اور فرانس  نئی دہلی کے  اگلے  عالمی کتاب میلے میں اعزازی مہمان  ہوگا۔

 میوزیم اور وراثت کے شعبے میں تعاون سے متعلق  ایک مفاہمت نامے پر 28  جنوری 2020  کو  دستخط کئے جانے  کے بعد بھارت اور فرانس   دہلی میں  ایک نئے قومی میوزیم کی تشکیل میں ایک  معلوماتی پارٹنر  بننے کے لئے  فرانس کے  واسطے  امکانات اور طریقہ کار  کا پتہ لگائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے  فرانس کے صدر میخواں  کو  اپنی سہولت کے حساب سے جلد سے جلد بھارت کا دورہ کرنے کے لئے  مدعو کیا ہے تاکہ ان کے دورے کے دوران  تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی مذاکرات ہوسکیں گے اور  اس طرح نشان زد  مقاصد کو پورا کرنے کے طریقہ کار کو حتمی  شکل دی جاسکے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study

Media Coverage

Indian Toy Sector Sees 239% Rise In Exports In FY23 Over FY15: Study
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi highlights extensive work done in boosting metro connectivity, strengthening urban transport
January 05, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has highlighted the remarkable progress in expanding Metro connectivity across India and its pivotal role in transforming urban transport and improving the ‘Ease of Living’ for millions of citizens.

MyGov posted on X threads about India’s Metro revolution on which PM Modi replied and said;

“Over the last decade, extensive work has been done in boosting metro connectivity, thus strengthening urban transport and enhancing ‘Ease of Living.’ #MetroRevolutionInIndia”