وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب بنجامن نیتن یاہو سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے کسی بھی شکل وصورت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے علاقائی کشیدگی کو روکنے اور تمام مغویوں کی بحفاظت رہائی کے لیے کام کرنے کی اہم ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور استحکام کی جلد بحالی کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان -اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے روش ہاشاناہ کے موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو اور دنیا بھر کے یہودیوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Spoke to Prime Minister @netanyahu about recent developments in West Asia. Terrorism has no place in our world. It is crucial to prevent regional escalation and ensure the safe release of all hostages. India is committed to supporting efforts for an early restoration of peace and…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 30, 2024